لوک سبھا میں منگل (1 اگست) کو پیش آنے والے واقعہ سے اسپیکر اوم برلا کافی ناراض ہیں۔ اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے اسپیکر برلا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کے باوجود لوک سبھا اسپیکر کی کرسی پر نہیں بیٹھے۔ پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے انہیں اپنے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا۔ اسپیکر برلا نے کہا کہ جب تک ایوان میں نظم و ضبط بحال نہیں ہوجاتا وہ اسپیکر کی نشست پر نہیں جائیں گے۔ اسپیکر برلا نے کہا کہ ان کے لیے ایوان کا وقار سب سے زیادہ اہم ہے۔ ایوان میں وقارکو برقرار رکھنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس کے باوجود ایوان میں بعض ارکان کا رویہ ایوان کی اعلیٰ روایات کے منافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح گیارہ بجے جیسے ہی لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوئی ،اسپیکر کی کرسی پر مدھون ریڈی کو پایا گیا، جو کہ نائب اسپیکر ہیں ۔ اوم برلا پارلیمنٹ ہاوس میں موجود تھے ، اس کے بعد بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وہ ایوان کی کاروائی کی شروعات کرانے لوک سبھا میں نہیں آئے۔
منگل کو سیٹ کی طرف پمفلٹ پھینکے گئے
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ منگل (1 اگست) کو لوک سبھا میں اپوزیشن کے ارکان نہ صرف نعرے لگاتے ہوئے ویل میں آگئے تھے بلکہ اسپیکر کی نشست کی طرف پمفلٹ بھی پھینکے تھے۔اسپیکر اوم برلا منگل کو حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامہ آرائی سے کافی ناراض چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، منگل کو دہلی سروس بل کے دوران جس طرح کا ہنگامہ ہوا، ایک بات بھی سننے کی اجازت نہیں دی گئی، ایسے ایوان نہیں چل سکتا۔ اوم برلاآج لوک سبھا نہیں گئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک اندر نہیں جاؤں گا جب تک آپ ایوان کو ٹھیک سے نہیں چلنے دیں گے۔
دہلی سروسز بل کے دوران ہوا جم کر ہنگامہ
یا درہے کہ کل یعنی منگل کو مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں دہلی سروسز بل پیش کیاتھا۔ بل کے پیش ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ عام آدمی پارٹی دہلی سروسز بل کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحادانڈیا کی رکن جماعتوں بشمول کانگریس نے بھی اس کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیشتر اپوزیشن سوائے وائی ایس آر اور بی جے ڈی کے مرکزی سرکار کے بل کی مخالفت میں احتجاج کررہی ہے اور اسی وجہ سے ایوان میں کاروائی کم ،ہنگامہ زیادہ ہورہا ہے جس سے لوک سبھا کے اسپیکر کافی خفا چل رہے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…