قومی

Parliament Winter Session 2024: لوک سبھا نے وقف جے پی سی کی توسیع کی تجویزکوکیا منظور، ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں ایوانوں کی آج کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ سنبھل تشدد اوراڈانی کے موضوع پرہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں (راجیہ سبھا اورلوک سبھا) کی کارروائی کل یعنی 29 نومبرتک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اڈانی اورسنبھل کے موضوع پر بحث ہونی چاہئے، اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہیں کئے جانے پرہنگامہ آرائی ہونے لگی۔

پہلے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کی گئی، لیکن بعد میں  دونوں ایوانوں کی کارروائی کل جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اس سے پہلے لوک سبھا نے وقف جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) نے توسیع کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

پرینکا گاندھی نے لیا حلف

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کو حلف لینے کے لئے بلایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ پرینکا گاندھی کے حلف لینے کے موقع پرگواہ بننے کے لئے ان کے شوہررابرٹ واڈرا، ان کے بیٹے ریحان واڈرا اوربیٹی مرایا واڈرا بھی پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر پرینکا گاندھی کی تصویرکھینچی، جوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

48 minutes ago

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

3 hours ago