Mallikarjun Kharge Letter to Bureaucrats: لوک سبھا الیکشن 2024 کے ووٹوں کی گنتی سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے ملک کے نوکرشاہوں کو خط لکھا ہے اوران سے آئین پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ملیکا ارجن کھڑگے نے بیورو کریٹیس (نوکرشاہوں) سے کہا ہے کہ وہ کسی غیرآئینی طریقوں کے آگے نہیں جھکیں اور بغیر کسی ڈرکے اپنے فرائض کو نبھائیں۔ واضح رہے کہ آج (4 جون) صبح 8 بجے سے لوک سبھا الیکشن کی ووٹنگ ہونی ہے۔
ملیکا ار جن کھڑگے نے نوکرشاہوں اور افسران کے نام جاری خط میں کہا، ‘ہمارے پیارے قابل احترام سرکاری ملازمین اورافسران، میں اپوزیشن لیڈر(راجیہ سبھا) اورانڈین نیشنل کانگریس کے صدرکی حیثیت سے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ 18ویں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں اورووٹوں کی گنتی کل 4 جون 2024 کو ہوگی۔ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا، سینٹرل آرمڈ فورسز، مختلف ریاستوں کی پولیس، سرکاری ملازمین، ڈسٹرکٹ کلکٹر، رضاکاروں اورآپ میں سے ہرایک کومبارکباد دینا چاہوں گا، جواس عظیم اورتاریخی کام کو انجام دینے میں شامل تھے۔’
کانگریس صدر نے مزید لکھا، ‘ہمارے آئیڈیل اورہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے سرکاری ملازمین کو’اسٹیل فریم آف انڈیا’ کہا تھا۔ ہندوستان کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ انڈین نیشنل کانگریس ہی ہے، جس نے ہندوستان کے آئین کی بنیاد پربہت سے ادارے قائم کئے، ان کی مضبوط بنیاد رکھی اوران کی آزادی کے لئے طریقہ کارتیارکئے۔
بغیرکسی دباؤ یا کسی سے خوفزدہ ہوئے کام کریں: کھڑگے
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا، ‘اداروں کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ ہرسرکاری ملازم آئین میں حلف لیتا ہے کہ وہ ‘اپنے فرائض کو ایمانداری اورذمہ داری کے ساتھ اورآئین کے مطابق تمام طبقات کے لوگوں کے لئے بغیرکسی خوف اورڈرکے ادا کرے گا۔ قانون’، پیاریا نفرت سے مناسب برتاؤ کرے گا۔’ اس جذبے کے تحت ہم ہربیوروکریٹ اورافسرسے توقع کرتے ہیں کہ وہ ٹاپ سے لے کر نیچے تک حکمران جماعت/الائنس یا کسی دباؤ، دھمکی یا اثرورسوخ کے بغیرآئین کی روح کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ اپوزیشن پارٹی/الائنس کی طرف سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…