لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں منگل کو 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 1,331 امیدوار میدان میں تھے۔ اس مرحلے میں انتخابی میدان میں کچھ بڑے ناموں میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزراء جیوترادتیہ سندھیا، منسکھ منڈاویہ ، ڈمپل یادواور پرہلاد جوشی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سب کی نظر مہاراشٹر کی بارامتی سیٹ پر بھی ہے۔ یہاں شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار آمنے سامنے تھیں۔
تیسرے مرحلے کے تحت ہونے والی ووٹنگ میں شام پانچ بجے تک بہار میں ارریہ میں 58.57فیصد، جھانجھر پور میں 53.29فیصد، کھگڑیا میں 54.35 فیصد ، مدھے پورہ میں 54.92 فیصد اور سپول میں 58.91 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ وہیں اترپردیش کی بات کریں توشام 5:00 بجے تک آگرہ، اترپردیش میں 51.53 فیصد، بدایوں میں 52.77 فیصد ، بریلی میں 54.1 فیصد ، ایٹا میں 57.07 فیصد ، فتح پور سیکری میں 54.93 فیصد ، 56.27 فیصد ، فیض آباد میں 56.27 فیصد ، 53.54 فیصد، مین پوری میں 55.88 فیصد اور سنبھل میں 61.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
شام پانچ بجے تک ملنے والی رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت تمام 93 سیٹوں پر قریب 61 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے فائنل پولنگ فیصد آنا ابھی باقی ہے۔ البتہ گزشتہ دو مرحلوں کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ حالانکہ کئی ریاستوں میں گرمی کی شدت ابھی بھی اپنے شباب پر ہے،ا سکے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالتے نظرآئے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…