قومی

UP Politics: اسدالدین اویسی کے الزامات پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر کا پلٹ وار، اے آئی ایم آئی کو بتا دیا بی جے پی کی بی ٹیم

UP Politics: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو پرمسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کے بعد اب سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر منوج پانڈے نے پلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے اسدالدین اویسی کا نام لئے بغیرکہا کہ ملک میں لوگ جانتے ہیں کہ ان دنوں کچھ لوگ اے ٹیم اورکچھ لوگ بی ٹیم بن کرکام کررہے ہیں، لیکن اب اس سے کام نہیں چلے گا۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈرنے کہا کہ آج ملک کا نوجوان مایوس ہے، سماجوادی پارٹی عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

منوج پانڈے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اسدالدین اویسی کا الزام ہے کہ اکھلیش یادومسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات 2022 میں سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کا یکطرفہ ووٹ لیا، لیکن وہ ریئل ہندتوا کو بچانے کی بات کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ یہ ملک جانتا ہے کہ کچھ لوگ اے ٹیم کے طورپرکام کررہے ہیں اورکچھ لوگ بی ٹیم میں کام کررہے ہیں۔ کہیں پرنگاہیں کہیں پرنشانہ۔ اس سے کام نہیں چلے گا، ملک آج مہنگائی، غریبی، بے روزگاری سے جدوجہد کر رہی ہے۔ ملک ان موضوعات سے گزر رہا ہے، ہمارے تمام نوجوان بھائیوں سے پوچھئے جو بڑی محنت سے یہاں تک آئے ہیں اورآج وہ مایوس ہے۔

سماجوادی پارٹی کا اویسی پر پلٹ وار

سماجوادی پارٹی کے لیڈرمنوج پانڈے نے کہا کہ ملک کی 135 کروڑکی عوام یہ دیکھ رہی ہے کہ آج پریشانیاں کیا ہیں اورلوگ کیا بول رہے ہیں۔ جب ملک کی اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے، تب ایسے لوگ ملک کے اس بڑے لیڈرکو جس کے خاندان نے ملک کے غریب، کسان اورمجبوروں کی لڑائی لڑی۔ ایسی باتوں کا کرنے کا مطلب ملک کی عوام بہت اچھی طرح سے جانتی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی لڑائی لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   No Confidence Motion: ’توڑنا چاہتے ہیں منی پور پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی‘ تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر گورو گوگوئی کا بیان

ان دنوں یوپی اسمبلی کا مانسون سیشن چل رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی مہنگائی اور منی پور جیسے موضوعات سے متعلق یوگی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا کہ منی پورکے سانحہ سے پورے ملک شرمسارہوا ہے۔ جو حادثہ ہم نے دیکھا کیا اسی ملک کو آزاد کرانے کے لئے ہمارے لوگوں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کی ہیں۔ پھانسی پرچڑھے ہیں۔ انہوں نے کبھی یہ تصورنہیں کیا ہوگا کہ اس ملک میں کبھی ایسی صورتحال آئے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

37 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago