بھارت ایکسپریس۔
INDIA Alliance Seat Sharing: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے اس کی جانکاری دی ہے۔ یوپی میں کانگریس 11 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ 11 سیٹوں سے ہمارے خوشگواراتحاد کی شروعات اچھی ہورہی ہے۔ یہ سلسلہ جیت کے ساتھ اوربھی آگے بڑھے گا۔ ’انڈیا‘ کی ٹیم اور’پی ڈی اے‘ کی حکمت عملی تاریخ بدل دے گی۔
مغربی یوپی کے علاوہ پروانچل اوربندیل کھنڈ میں بھی کانگریس کو سیٹیں دی جاسکتی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے صدر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اس ماہ کے آخرتک سیٹوں پرفیصلہ کرلیں گے اوراب سماجوادی پارٹی کی طرف سے اس کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔ حالانکہ کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو صرف ایک سیٹ رائے بریلی میں ہی جیت ملی تھی، جہاں سے سونیا گاندھی نے جیت حاصل کی تھی جبکہ راہل گاندھی امیٹھی کی اپنی روایتی سیٹ سے ہارگئے تھے۔
لوک سبھا الیکشن 2024 میں مودی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن نے انڈیا الائنس کی تشکیل کی تھی، لیکن وہ پوری طرح سے بکھرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور مغربی بنگال میں اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہیں بہار کی موجودہ سیاسی حالات میں نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) بھی الگ ہونے جا رہی ہے اور وہ این ڈی اے الائنس میں شامل ہوگی۔ واضح رہے کہ نتیش کمار نے ہی انڈیا الائنس بنانے کی کوششیں شروع کی تھیں۔ اس طرح سے اب وہی انڈیا الائنس کو جھٹکا دے کرالگ ہونے جا رہے ہیں۔ اگریوپی کی بات کریں تواکھلیش یادو انڈیا الائنس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے آرایل ڈی کو 7 اورکانگریس کو 11 سیٹیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…