قومی

Lok Sabha Election 2024: سروے میں چھپی ہے این ڈی اے کے لئے بری خبر، انڈیا الائنس کو زبردست سیٹوں کا فائدہ، یہاں جانئے تفصیل

Lok Sabha Election 2024:  لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے درمیان، بی جے پی اور وزیراعظم مودی سمیت اس کے اتحادی اس این ڈی اے الیکشن میں 400 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کررہی ہیں۔ دریں اثنا، تازہ ترین سروے جوسامنے آیا ہے، بی جے پی کے لیے ایک اچھی اورایک بری خبر ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ حال ہی میں جاری کردہ سروے میں اتحاد کو زبردست اکثریت حاصل ہے۔ تاہم سروے کے اعداد وشمار میں ایک بری خبربھی چھپی ہے۔

موڈ آف دی نیشن سروے میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے تصویرسامنے آئی ہے، جس میں این ڈی اے کو جیتنے والی سیٹوں کی تعداد 335 ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کو اس سروے میں 166 سیٹیں مل رہی ہیں۔ دیگرکو 42 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

سروے میں این ڈی اے کے لئے کیا ہے بری خبر؟

سروے کے اعداد وشمارمیں این ڈی اے کے لئے بری خبریہ ہے کہ اس وقت تخمینہ شدہ سیٹیں 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے 18 سیٹیں کم ہیں۔ یعنی بی جے پی کو 18 سیٹوں کا نقصان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔  جبکہ اپوزیشن انڈیا الائنس کواس سروے میں 75 سیٹیں حاصل ہوتی نظرآرہی ہیں۔ گزشتہ الیکشن کے مقابلے اس سروے میں اپوزیشن کو زبردست سیٹیں مل رہی ہیں۔ تاہم یہ تعداد اکثریت سے بہت پیچھے ہے۔

2019 کے عام انتخابات کا نتیجہ کیا نکلا؟
اگر ہم 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے نتائج پرنظرڈالیں توگزشتہ انتخابات میں بی جے پی کو303 سیٹیں ملی تھیں، جبکہ اتحاد کو353 سیٹیں ملی تھیں۔ اس کے علاوہ کانگریس نے 52 سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ اپوزیشن اتحاد یوپی اے کو91 سیٹیں ملی ہیں۔ ایسے میں یہ سروے پرانے نتائج کے مقابلے بی جے پی کے لئے نقصان کی خبرلے کرآیا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد کوسیٹوں کے معاملے میں بڑا فائدہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago