Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہیں۔ چوتھے مرحلے کے لیے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چوتھے مرحلے میں کل 17.7 کروڑ ووٹرز ہیں اور 1.92 لاکھ پولنگ اسٹیشن ہیں۔
11 بجے تک کہاں کتنی ہوئی ووٹنگ؟
الیکشن کمیشن کے مطابق 11 بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 32.78 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 32.38 فیصد، جھارکھنڈ میں 27.40 فیصد، یوپی میں 27.12 فیصد، تلنگانہ میں 24.31 فیصد، اڈیشہ میں 23.28 فیصد، آندھرا میں 23.10 فیصد، بہار میں 22.54 فیصد، مہاراشٹرا میں 17.51 فیصد اورجموں و کشمیر میں 14.94 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
11 بجے تک ان بڑی شخصیات نے ڈالا اپنا ووٹ
اب تک ارجن منڈا، وائی ایس شرمیلا، چمپئی سورین، جتن پرساد، بندی سنجے، عمر عبداللہ، پرکاش جاوڈیکر، وجے چودھری، اسد الدین اویسی، جگن موہن ریڈی، وینکیا نائیڈو، گری راج سنگھ، مادھوی لتھا، جی کشن ریڈی اور سریش کھنہ نے اپنی اپنی سیٹوں پر ووٹ ڈالا ہے۔
بیر بھوم میں بی جے پی-ٹی ایم سی کارکنوں میں تصادم
مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔
کیلاش وجے ورگیہ نے کہا- مسلمان بھی دے رہے ہیں بی جے پی کو ووٹ
بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ صبح ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔ لیکن دوپہر تک اس میں اضافہ ہوگا۔ مسلمان بھی مودی جی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ انہیں اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ کانگریس نے لوگوں سے کہا کہ وہ NOTA میں ووٹ دیں۔ لیکن لوگ ہوشیار ہو گئے ہیں، وہ ہمیں ووٹ دیں گے۔ جہاں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو گی ہم پولنگ عملے کی عزت کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…