بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024 in Ghazipur: اترپردیش کی غازی پورلوک سبھا سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے امیدوارافضال انصاری پوری طاقت کے ساتھ انتخابی تشہیرمیں مصروف ہوگئے ہیں۔ اتوارکوایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے افضال انصاری نے بی جے پی پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو انہیں نا اہل ٹھہرا دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ پرچہ نامزدگی کرسکتے ہو۔
افضال انصاری نے کہا “ہماری پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے تو ہمیں نا اہل مان لیا تھا کہ اب پرچہ نہیں بھرپاؤ گے… لیکن اب اہل مان لیا ہے کہ آپ پرچہ نامزدگی کر سکتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم آگیا ہے۔”
افضال انصاری نے تنقید کی
سماجوادی پارٹی کے امیدوارافضال انصاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ مجھے نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد بی جے پی کے لوگ پریشان ہیں۔ ابھی وہ 80 میں سے 80 جیتیں گے یا نہیں۔ غازی پورمیں کون لڑے گا، ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غازی پور کی سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے۔ یہاں غنڈوں اور ظالموں سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے اورنہ ڈریں گے کیونکہ بزدل روزپیدا ہوتا ہے اورروزمرجاتا ہے۔ بہادرایک بارپیدا ہوتا ہے اورایک ہی بارمرتا ہے۔
افضال انصاری کے خلاف بی جے پی کو مضبوط امیدوارکی تلاش
افضال انصاری کو سماجوادی پارٹی نے غازی پورسے امیدواربنایا ہے۔ وہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی ایس پی کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ حالانکہ اس وقت بھی بی ایس پی اورسماجوادی پارٹی میں الائنس تھا۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے سامنے مضبوط دعویداری پیش کی ہے۔ مودی لہرمیں بھی بی جے پی کو غازی پورسیٹ پرہرانے والے افضال انصاری کے خلاف وہ مضبوط امیدوارسے متعلق غوروخوض کررہی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں افضال انصاری نے بی جے پی کے سینئرلیڈرمنوج سنہا کو ہرایا تھا۔ اس کے بعد منوج سنہا کوجموں وکشمیرکا لیفٹیننٹ گورنربنا دیا گیا تھا۔ افضال انصاری اب تک 10 الیکشن لڑچکے ہیں، جن میں سات باران کو جیت ملی ہے۔ وہ پانچ باررکن اسمبلی اوردو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ غازی پورمیں سب سے آخری اورساتویں مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ بی جے پی نے اب تک اس سیٹ پر اپنے امیدوارکا اعلان نہیں کیا ہے۔ 20
بھارت ایکسپریس۔
اے ایم ڈی کی سی ای او لیزا نے کہا کہ ہندوستان اے ایم ڈی…
اپنے ناروے دورے کے دوران، بارتھوال نے تجارت، صنعت اور ماہی پروری کی وزارت کے…
عالمی جدت طرازی اور املاک دانش (آئی پی) کے منظر نامے میں ہندوستان کے بڑھتے…
روبن نے کہا کہ میں احمد آباد، گجرات سے ہوں، جہاں ہم فخر سے کہتے…
ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری ایک نئی بلندی پر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ گھریلو کمپنیاں اب…
HSBC کا فلیش انڈیا کمپوزٹ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس S&P گلوبل کے ذریعے مرتب کیا گیا…