Congress AAP Alliance: دہلی میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے درمیان الائنس پراتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، عام آدمی پارٹی 4 سیٹوں پرالیکشن لڑسکتی ہے۔ کانگریس تین سیٹوں پراپنے امیدوار اتارسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس مشرقی دہلی، شمال مشرقی دہلی اورچاندنی چوک سیٹوں سے الیکشن لڑسکتی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی اورجنوبی دہلی کی سیٹوں پرالیکشن لڑسکتی ہے۔
اس سے پہلے، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینراروند کیجریوال نے بدھ کو کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی میں سیٹوں کے تال میل سے متعلق عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان بات چیت میں کافی تاخیرہوئی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب بدھ کو ہی سماجوادی پارٹی اورکانگریس نے یوپی اورمدھیہ پردیش میں باضابطہ طورپراتحاد کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس یوپی میں 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ وہیں سماجوادی پارٹی مدھیہ پردیش میں ایک سیٹ پرالیکشن لڑے گی۔
ان ریاستوں میں کیا بنے گی بات؟
دہلی میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان سیٹوں پراتفاق رائے بن گیا ہے۔ دوسری جانب، گجرات میں بھی دونوں کے درمیان الائنس ہوسکتا ہے۔ کانگریس گجرات میں بھروچ سمیت 2 سے تین سیٹیں عام آدمی پارٹی کو دے سکتی ہے۔ وہیں ہریانہ اوراسام میں کانگریس نے عام آدمی پارٹی کو ایک ایک سیٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ گوا میں عام آدمی پارٹی ساؤتھ گوا سیٹ چاہتی ہے، لیکن وہاں سے کانگریس کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ایسے میں اس نے یہ سیٹ دینے سے انکارکردیا ہے۔
پنجاب میں الگ الگ لڑیں گی دونوں پارٹیاں
عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے رمیان پنجاب میں بات نہیں بن پائی ہے۔ دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑیں گی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی ریاست کی سبھی 13 سیٹوں پراپنے امیدوار اتارے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے روایتی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے غرورکو ختم کردیا ہے اورتھوڑی بہت جو رہ گئی ہے، وہ اس لوک سبھا الیکشن میں تب ختم ہوجائے گی، جب عام آدمی پارٹی سبھی سیٹیں جیتے گی۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…