قومی

Lok Sabha Election 2024 1st Phase Polling: کتنے بجے شروع ہوگی ووٹنگ اور سیکورٹی کے کیسے ہیں انتظام؟ جانئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے متعلق ہر سوال کا جواب

Lok Sabha Election 2024 1st Phase Polling: لوک سبھا الیکشن سے پہلے مرحلے کے لئے جمعہ (19 اپریل، 2024 کو ووٹنگ ہوگی۔ 21 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پرووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی طرف سے تقریباً سبھی تیاریاں پوری کی جاچکی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے متعلق اہم باتیں۔

 پہلے مرحلے کے لئے جن ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کی 102 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی، ان میں تمل ناڈو (39 سیٹیں)، یوپی (8)، بہار (4)، مدھیہ پردیش (6)، راجستھان (12)، آسام (5)، اروناچل پردیش (2)، چھتیس گڑھ (1) مہاراشٹر (5) شامل ہیں۔ جبکہ منی پور (2)، میگھالیہ (2)، ناگالینڈ (1)، سکم (1)، تری پورہ (1)، اتراکھنڈ (5)، مغربی بنگال (3)، انڈمان اور نکومار (1)، جموں وکشمیر (1)، لکشدیپ (1) اور پڈوچیری (1) میں بھی ووٹنگ ہوگی۔

عام انتخابات میں ووٹنگ کی کیا رہے گی ٹائمنگ؟

ووٹنگ جمعہ صبح سات بجے سے شروع ہوگی، جو کہ شام 6 بجے تک چلے گی۔ حالانکہ کچھ مقامات پرووٹنگ ختم ہونے کا وقت الگ الگ ہوسکتا ہے۔

کتنے ووٹرکریں گے ووٹنگ؟

الیکشن کمیشن کے مطابق، 16.63 کروڑ سے زیادہ ووٹرپہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ 35.67 لاکھ سے زیادہ ووٹرپہلی بارووٹنگ کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 8.4 کروڑمرد رائے دہندگان ہیں، جبکہ 8.23 کروڑ خواتین ووٹروں کی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زیادہ تھرڈ جینڈررائے دہندگان ہیں۔

پولنگ بوتھ پرہوگا سخت پہرا

الیکشن کمیشن نے 1.87 لاکھ سے زیادہ پولنگ بوتھ پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ پولنگ بوتھ پرتقریباً 18 لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ووٹنگ اور سیکورٹی اہلکاروں کو لانے اور لے جانے کے لئے 41 ہیلی کاپٹر، 84 خصوصی ٹرینیں اورتقریباً ایک لاکھ گاڑی بھی تعینات کی گئی ہیں۔

سات مرحلے میں ہو رہا ہے لوک سبھا الیکشن

عام انتخابات اس بار سات مرحلوں میں ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے کے لئے 19 اپریل، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل، تیسرے مرحلے میں 7 مئی، چوتھے مرحلے 13 مئی، پانچویں مرحلے میں 20 مئی، چھٹے مرحلے میں 25 مئی اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتیجے 4 جون 2024 کو ائیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

51 seconds ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago