قومی

Lohri Festival Celebrated Across India: ملک بھر میں منایا جا رہا ہے لوہڑی کا تہوار، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

نئی دہلی: شمالی ہند میں شدید سردی کے درمیان منگل کے روز ملک بھر میں لوہڑی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سیاسی لیڈران نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ہم وطنوں کو لوہڑی کی دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، “جوش، ولولہ اور نئی توانائی کی علامت ’لوہڑی‘ کے پُرمسرت تہوار کی دلی مبارکباد۔ یہ تہوار سب کی خوشحالی اور مسرت کا ذریعہ بنے۔”

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ’ایکس‘ پر لکھا، “خوشی اور مسرت کے پاک تہوار لوہڑی اور بھوگی کی دلی مبارکباد۔ یہ پاک تہوار سب کو خوشحالی، سکون اور مثبت توانائی عطا کرے۔”

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا، “قدرت کے تئیں شکرگزاری اور انّ داتاؤں کی محنت کے نام منسوب پاک تہوار ’لوہڑی‘ کی سب کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشیاں، توانائی اور نئی امنگیں لے کر آئے۔”

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے لکھا، “صوبے کے تمام باشندوں کو خوشی اور مسرت کے پاک تہوار لوہڑی کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگی میں سکون، خوشحالی، صحت اور نئی توانائی بھر دے۔”

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے لکھا کہ صوبے کے تمام باشندوں کو خوشیوں اور نئی امنگوں کے مقدس تہوار لوہڑی کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ اتحاد، خوشحالی اور جوش و خروش کا پیغام دینے والا لوہڑی کا تہوار منفی خیالات کو جلا کر مثبت سوچ کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’ایکس‘ پر لکھا، “آپ سب کو لوہڑی کے تہوار کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ لوہڑی ہماری مالامال ثقافتی روایت کی علامت ہے، جو باہمی ہم آہنگی، اجتماعی خوشی اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرتی ہے۔ سورج کے اترائن ہونے کا یہ مبارک اشارہ اور نئی فصلوں کی آمد ہمارے کسانوں کی محنت اور لگن کے تئیں شکرگزاری کے اظہار کا مقدس موقع ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکیزہ آگ کی گواہی میں ہم منفی باتوں کو ترک کر کے خیرسگالی، ہم آہنگی اور تعاون کی قدروں کو اپنائیں۔ یہ مقدس روشنی دہلی کے ہر خاندان کو خوشحالی، مسرت اور بہترین صحت سے منور کرے۔ لوہڑی دی لکھ لکھ بدھائیاں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

19 seconds ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

13 minutes ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

1 hour ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago