قومی

Weather Update: دہلی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی، راجستھان میں 22 لوگوں کی موت، آج بھی ریڈ الرٹ جاری

Weather Update: ملک میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ راجستھان میں دو دنوں کے اندر 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ منگل (13 اگست) کو بھی یہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان اور مدھیہ پردیش کے دو اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی معمول کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم زیادہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دہلی میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

کیرالہ، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، آسام، میگھالیہ میں اورنج الرٹ جبکہ راجستھان میں ریڈ الرٹ جاری ہے۔

دہلی میں ہلکی بارش

قومی راجدھانی دہلی میں پیر کے روز ہلکی بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور شہر کے کچھ حصوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، صفدرجنگ آبزرویٹری میں پیر کو صبح 11:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک 12.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لودھی روڈ میں 13.6 ملی میٹر، پالم میں 10.5 ملی میٹر اور نجف گڑھ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دریں اثنا، سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، شام 4 بجے قومی راجدھانی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) تسلی بخش زمرے میں 56 درج کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے منگل کو ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

راجستھان میں 22 اموات

راجستھان میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیر کو مزید آٹھ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی گزشتہ دو دنوں میں بارش سے متعلقہ حادثات میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ جے پور کے موسمیاتی مرکز کے مطابق، ریاست کے مشرقی حصے (جے پور، بھرت پور، کوٹا، اجمیر) میں اگلے 4-5 دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے کرولی اور ہنڈون میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ڈیموں اور ندی نالوں میں پانی بھر جانے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- IICC Election 2024: سلمان خورشید بنیں گے اسلامک سینٹر کے نئے صدر؟ ابتدائی رجحان میں تمام امیدواروں سے نکلے کافی آگے

کرولی میں سیلاب جیسی صورتحال

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری بھگوت سنگھ نے کہا کہ کرولی اور ہنڈون قصبوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم نے تقریباً 100 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ یکم جون سے 12 اگست تک راجستھان میں معمول سے 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں عام بارش 283.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو اس سال 397.8 ملی میٹر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، مغربی راجستھان میں معمول سے 56 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ مشرقی راجستھان میں 31 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈنگر پور اور بانسواڑہ کو چھوڑ کر تقریباً تمام اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

20 minutes ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

25 minutes ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

35 minutes ago

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ اسکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

1 hour ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

1 hour ago