قومی

Patna High Court Verdict: پی ایم مودی کے جلسہ میں بم دھماکہ کرنے والے ملزمین کو عمر قید، پٹنہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

Patna High Court Verdict: پٹنہ ہائی کورٹ نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں نریندر مودی کی ریلی میں بم دھماکہ کرنے والے چاروں ملزمین کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ چاروں ملزمین کو نچلی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ بدھ کو عدالت نے اس پر اپنا اہم فیصلہ سنایا۔ سلسلہ وار دھماکے کا یہ معاملہ 27 اکتوبر 2013 کا ہے، جب نریندر مودی پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے آئے تھے۔ اسی وقت سلسلہ وار دھماکہ ہوا۔

دراصل ملزمین نے نچلی عدالت کے فیصلے کو پٹنہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے بعد 31 اکتوبر 2013 کو این آئی اے نے کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ بدھ کو عدالت نے مجرم امتیاز عالم، حیدر علی، نعمان انصاری اور مجیب اللہ انصاری کی سزائے موت کو تبدیل کر دیا۔ اس معاملے پر سماعت مکمل کرنے کے بعد جسٹس آشوتوش کمار کی ڈویژن بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2013 میں جب یہ واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت گاندھی میدان میں بی جے پی کی ہنکار ریلی نکالی گئی تھی۔ اسی دوران پہلا بم دھماکہ پٹنہ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 10 پر واقع سلبھ ٹوائلٹ کے پاس ہوا، جس کے بعد گاندھی میدان اور اس کے آس پاس چھ مقامات پر سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور 89 زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس وقت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے سے این آئی اے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi met Ilhan Umar in America: الہان عمر سے امریکہ میں راہل گاندھی نے کی ملاقات، بی جے پی کیوں اٹھا رہی ہے سوال؟

این آئی اے نے 2014 میں اس معاملے میں تمام ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کیس میں عدالت میں 187 لوگوں کی گواہی دی گئی جس کے بعد پٹنہ کی نچلی عدالت نے چار افراد امتیاز عالم، حیدر علی، نعمان انصاری اور مجیب اللہ انصاری کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی پٹنہ ہائی کورٹ پہنچ کر پھانسی کی سزا کو چیلنج کیا تھا، جس میں اب پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago