قومی

LIC tops PSUs chart: ایل آئی سی نے چوتھی سہ ماہی میں ریکارڈ 19,013 کروڑ روپے منافع کے ساتھ سرکاری اداروں میں سب سے اوپر جگہ بنالی

سرکاری ملکیت والی ایل آئی سی نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی میں 19,000 کروڑ روپے سے زائد منافع کما کر سرکاری شعبے کے اداروں (PSUs) میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی کا اعزاز حاصل کیا۔

انشورنس کے اس بڑے ادارے کے بعد ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اسی سہ ماہی میں 18,643 کروڑ روپے منافع کمایا۔

تاہم، سالانہ بنیاد پر ایس بی آئی نے ایل آئی سی سے زیادہ منافع حاصل کیا۔ مالی سال 2024-25 میں ایس بی آئی کا کل منافع 70,901 کروڑ روپے رہا، جبکہ ایل آئی سی نے 48,151 کروڑ روپے منافع کمایا۔

دیگر سرکاری اداروں کی کارکردگی

کوئل انڈیا: 9,604 کروڑ روپے

پاور فنانس کارپوریشن (PFC): 8,358 کروڑ روپے

این ٹی پی سی: 7,897 کروڑ روپے

آئل سیکٹر میں

انڈین آئل کارپوریشن (IOC): 7,265 کروڑ روپے

او این جی سی (ONGC): 6,448 کروڑ روپے

دیگر مرکزی سرکاری ادارے (CPSEs):

REC لمیٹڈ: 4,304 کروڑ روپے

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا: 4,143 کروڑ روپے

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (SAIL): 1,251 کروڑ روپے

شیئر قیمت میں زبردست اضافہ

ایل آئی سی کی شاندار کارکردگی کے ایک دن بعد، 28 مئی کو بی ایس ای (BSE) پر اس کے شیئرز کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا، اور قیمت 942.55 روپے فی شیئر پر بند ہوئی۔ دن کے دوران شیئر قیمت 8.83 فیصد بڑھ کر 948 روپے تک جا پہنچی۔

کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 45,223.74 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 5,96,162.66 کروڑ روپے ہو گئی۔

اثاثہ جات اور آمدنی میں اضافہ

ایل آئی سی کے مجموعی اثاثے (Assets Under Management – AUM) 31 مارچ 2025 تک بڑھ کر 54,52,297 کروڑ روپے ہو گئے، جو پچھلے سال 31 مارچ 2024 کو 51,21,887 کروڑ روپے تھے۔ اس میں سالانہ بنیاد پر 6.45 فیصد اضافہ ہوا۔

چوتھی سہ ماہی کے دوران، ایل آئی سی کی تجدیدی پریمیم سے حاصل آمدنی 79,138 کروڑ روپے ہو گئی، جو پچھلے سال کے 77,368 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

اسی دوران، انتظامی اخراجات میں کمی ہوئی، جو پچھلے سال کے 24,709 کروڑ روپے سے کم ہو کر 16,495 کروڑ روپے رہ گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

17 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago