اترپردیش کے سروجنی نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے وکلا ء کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کامیابی اور کامیابیاں اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہیں جب وہ معاشرے کے لیے ایک بڑا مقصد پورا کرتے ہیں۔راجیشور سنگھ ہندوستان کے مستقبل کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے، بے لوث خدمات کے بارے میں ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا اور کہا بے لوث عوامی خدمات سے جو اطمینان حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور عمل سے نہیں ہوتا۔
راجیشور سنگھ نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے بے لوث عمل کے ذریعے معاشرے اور قوم کوکچھ دیتے ہیں۔ان کے کسی کام آتے ہیں۔ اپنے عمل سے معاشرے میں کوئی تبدیلی لاتے ہیں یا پھر کسی غریب کی زندگی میں خوشیاں لاتے ہیں تو یہ کار خیر اور عاجزی ایک ایسی خوبی ہے جسے ہر نوجوان کو اپنانا چاہیے۔چونکہ اس کے سہارے سماج میں انسانیت کا بول بالا ہوگا اور ایک نیا معاشرہ تشکیل پائے گا۔
رکن اسمبلی نے اپنے خطاب کے دوران لاء کی تعلیم پر بھی کافی زور دیااور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ داکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں قانون کی تعلیم لازمی ہونی چاہیے۔ہر نوجوان کو قوانین، حقوق اور فرائض کی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں اور ایسا ہونے کا سب سے بڑا فائدہ ملک کو ہوگا چونکہ جب ہماری نئی نسل قوانین اور حقوق فرائض سے آشنا ہوگی تو پھر ملک بھی اسی کے مطابق ترقی کے منازل طے کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…