قومی

World Liver Day: ورلڈ لیور ڈے پر لیڈروں کاصحت مند زندگی اورصحت کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اتحاد کا مظاہرہ، وزیر داخلہ امت شاہ کا خاص پیغام

ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائلری سائنسز (آئی ایل بی ایس) میں ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر شہریوں کو صحت مند عادات کو اپنانے کی ترغیب دی۔ ایکس پر وزیراعظم مودی نےپوسٹ کرتے ہوئے لکھا “غذائیت سے بھرپورکھانا کھانے اور صحت مند زندگی گزارنے کی گزارش کے ساتھ WorldLiverDay# کو منانے کی قابل ستائش کوشش۔ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے معمولی اقدامات ایک بڑا فرق لا سکتے ہیں۔ آؤ مل کر موٹاپے کے بارے میں بیداری بڑھا کر ایک فٹ،صحت مند ہندوستان بنائیں۔”

ILBS تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ذاتی صحت پر بات کی۔ انہوں نے کہا “میں نے مئی 2020 سے لے کر آج تک اپنی زندگی میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ نیند، پانی اور خوراک کی مطلوبہ مقدار اور معمول کی ورزش نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ آج میں آپ کے سامنے کسی بھی قسم کی ایلوپیتھک ادویات اور انسولین سے پاک کھڑا ہوں۔” امت شاہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ورزش اور مکمل نیندکا خیال کرتے ہوئے اپنی صحت کو فوقیت دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ملک کے نوجوانوں کو مزید 40-50 سال جینا ہے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دو گھنٹے کی ورزش اپنے جسم کے لیے اور چھ گھنٹے کی نیند اپنے دماغ کے لیے وقف کریں جو انتہائی مفید ہوگا۔ یہ میرا اپنا تجربہ ہے۔ میں آج یہاں اس تجربے کو شیئر کرنے آیا ہوں۔”

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سب کے لیے قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔ “آج، یومِ جگر کے موقع پر، ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہماری پوری قوم صحت کی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار رہے اور کسی کو بھی صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد نہ کرنی پڑے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہندوستان خصوصاً دہلی میں صحت کامضبوط ڈھانچہ بنائیں۔”

ریکھاگپتا نے دہلی کی صحت کی دیکھ بھال کی وسیع ذمہ داری پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا، ” قومی راجدھانی دہلی صرف دہلی کے لوگوں کے علاج کے لیے نہیں ہے، ملک کے کونے کونے اور پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں اور اپنی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کریں۔ وزیراعطم مودی کا آیوشمان بھارت کوئی انشورنس نہیں ہے، بلکہ یہ دہلی کے لوگوں کے لیے یقین دہانی ہے کہ ان کو صحت کی تمام سہولیات ملیں گی۔”

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے صحت کی دیکھ بھال پر نئی ریاستی حکومت کی توجہ کی ستائش کی۔ “وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی کی نئی حکومت نے اپنی پالیسیوں اور ایجنڈے میں صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی راجدھانی ہونے کے ناطے دہلی کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی اور اختراع میں پہلے نمبر پر ہونا چاہیے تھالیکن سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دہلی پیچھے رہ گئی۔”

وی کے سکسینہ نے ILBS کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی اور اسے عالمی سطح پر پہچان کے ساتھ ایک بہترین مرکز قرار دیا۔

ILBS واحد ادارہ ہے جس نے ملک اور بیرون ملک اپنی شناخت بنائی ہے۔ ILBS کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جگر کے امراض کے لیے WHOCC کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہمارے شہر کو بھی دیگر میٹروسٹی کی طرح بدلتے ہوئے طرز زندگی اور اکثر لوگوں کی طرف سے اختیار کی جانے والی غلط کھانے کی عادات کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ لوگوں میں جگر کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پراسیسڈ فوڈز اور اعلیٰ چینی مشروبات (Sugar Beverages)کے زیادہ استعمال کی وجہ سے لوگوں میں جگر کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ یہ خاموش وبا نہ صرف دہلی جیسے شہر بلکہ ہندوستان کے دوسرے شہروں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے جگر کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی روشنی ڈالی، اسے بدلتے طرز زندگی اور ناقص غذائی انتخاب کا نتیجہ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

1 hour ago