فوٹو: پی ٹی آئی
پیر کے روز ہریدوار کے مشہور ہَر کی پیڑی کے قریب منسادیوی کی پہاڑیوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہریدوار-دہرادون-رشی کیش ریل روٹ مکمل طور پر بند ہو گیا۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کی سپرنٹنڈنٹ ارونا بھارتی نے بتایا کہ منسادیوی پہاڑی سے بڑے بڑے پتھر بھیم گوڑا علاقے میں کالی مندر کے قریب ریلوے ٹریک پر آ گرے، جس سے ریل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
ریلوے لائن کے قریب واقع ایک شیو مندر کو بھی پہنچا نقصان
لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھیم گوڑا ریلوے سرنگ کے قریب ٹریک ملبے سے بھر گیا، جس کی وجہ سے وندے بھارت ایکسپریس سمیت درجن سے زائد ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ ملبہ صاف کیے بغیر ٹرین سروس بحال کرنا ممکن نہیں۔ سرکل آفیسر سوپنل سویا ل نے بتایا کہ ریلوے لائن کے قریب واقع ایک شیو مندر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر منہدم ہو گیا۔ حکام کے مطابق منسادیوی پہاڑیوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل دراڑیں پڑ رہی ہیں، جن کی وجہ سے چند روز قبل بھی اسی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہو چکی ہے۔
حالاں کہ ریلوے حکام نے پہاڑی اور ٹریک کے درمیان لوہے کا مضبوط جال نصب کیا ہوا تھا، مگر شدید بارش اور مٹی کے کٹاؤ کے باعث بڑے پتھر اس جال کو توڑتے ہوئے ریلوے لائن پر آ گرے۔ ریلوے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل صفائی میں تقریباً 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔ متاثرہ جال کو گیس کٹرز کے ذریعے کاٹا جا رہا ہے، جب کہ بھاری پتھروں کو جے سی بی مشینوں سے ہٹایا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد ٹریک کو بحال کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…