قومی

Ensure Peace During PM’s Visit: وزیر اعظم مودی کے متوقع دورے سے قبل منی پور کے گورنر نے اراکین اسمبلی کے ساتھ کی اہم میٹنگ، کہا-امن و امان کو یقینی بنائیں

منی پور کے گورنر اجے کمار بھلّا نے ریاست کے حکمران ارکانِ اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران مکمل امن یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ’’خوشی کے ساتھ واپس جائیں۔‘‘ اگرچہ وزیرِاعظم کے دورے کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہوئی، لیکن ذرائع کا ماننا ہے کہ وہ 13 ستمبر کو ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ ریاست میں نسلی فسادات پھوٹ پڑنے کے بعد سے وزیرِاعظم مودی کا پہلا دورۂ منی پور ہو گا۔ ان فسادات میں تقریباً 260 افراد ہلاک اور لگ بھگ 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

اتوار کو گورنر نے 20 سے زائد ارکانِ اسمبلی کے ساتھ ایک بند کمرے میں ملاقات کی، جس سے ریاست میں حکومت سازی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئیں۔ واضح رہے کہ منی پور گزشتہ کئی ماہ سے صدراتی راج کے تحت ہے۔ تاہم ایک بی جے پی رکنِ اسمبلی نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد صرف وزیرِاعظم کے دورے سے متعلق تبادلۂ خیال تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم نے ناشتے پر وزیرِاعظم کے دورے پر بات کی۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں امن کا ماحول بنانا ہے اور یقینی بنانا ہے کہ وزیرِاعظم خوشی سے واپس جائیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’صرف منی پور ہی نہیں، پورا ملک چاہتا تھا کہ وزیرِاعظم یہاں آئیں۔ شاید وہ یہاں کوئی بڑا اعلان کریں، ممکن ہے منی پور کے لیے کوئی خصوصی پیکیج ہو۔‘‘ سابق وزیرِاعلیٰ این بیرین سنگھ اور اسپیکر ٹی ایچ ستیہ بربتا سنگھ سمیت کئی ارکانِ اسمبلی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ اس دورے پر وزیرِاعظم کے دو پروگرام متوقع ہیں۔ ایک امپھال کے کنگلا قلعے میں اور دوسرا کوکی اکثریتی علاقہ چورہ چندپور کے ’’پیِس گراؤنڈ‘‘ میں۔ دونوں مقامات پر بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ وزیرِاعظم پہلے چورہ چندپور میں پروگرام میں شرکت کریں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کنگلا قلعہ پہنچیں گے۔ وہ اسی دن آسام روانہ ہوں گے، جہاں وہ بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریبات میں شرکت اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں، وزیرِاعظم میزورم بھی جا سکتے ہیں جہاں وہ 51.38 کلومیٹر طویل بیرا بی–سائرنگ ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Dr Ali Irani 75 noteworthy physiotherapists World Physiotherapy: ملک کے لیے باعثِ فخر لمحہ، ڈاکٹر علی ایرانی دنیا کے ’75 نمایاں فزیوتھراپسٹوں‘ کی فہرست میں شامل، ہندوستان سے واحد ماہر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فزیوتھراپسٹ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرانی کو عالمی ادارے ’ورلڈ فزیوتھراپی‘…

26 minutes ago

Major blow for England: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے جیکب بیتھل

دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے بعد انگلش بلے باز آسٹریلیا کے دورے…

30 minutes ago

ENG vs AUS 2026: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، جیکب بیتھل آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر

دائیں گھٹنے کی پرانی چوٹ دوبارہ ابھرنے کے باعث 23 سالہ بلے باز آسٹریلیا دورے…

53 minutes ago