قومی

Delhi University: دہلی یونیورسٹی میں Land, Property and Democratic Rights پر سیمینار منسوخ، حکومت پر سوال، کوآرڈینیٹر کا استعفیٰ

نئی دہلی:  دہلی یونیورسٹی میں زمین، جائیداد اور جمہوری حقوق پر منعقد ہونے والا سیمینار آخری وقت میں منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد تعلیمی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اساتذہ نے الزام لگایا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار نے دہلی اسکول آف اکنامکس کے شعبۂ عمرانیات میں ہونے والے سیمینار “Land, Property and Democratic Rights” کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی کوئی وجہ نہ تو تحریری طور پر اور نہ ہی زبانی طور پر بتائی گئی۔ ان کے مطابق  زمین اور حقوق جیسے موضوعات پر گفتگو سے حکومت کو ناگواری محسوس ہوئی ہوگی۔

منتظم نے دیا استعفیٰ
سیمینار کے منسوخ ہونے کے بعد اس کے کنوینر (منتظم) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ “اب میں ایسے پروگراموں کی فکری آزادی اور ان کے تسلسل کی ضمانت نہیں دے سکتا، کیونکہ انہیں من مانی بنیادوں پر روکا جا رہا ہے۔”

یہ صرف سیمینار نہیں، پڑھائی کا حصہ تھا
پروفیسر آبھادیو حبیبہ نے بتایا کہ “فرائیڈے کلوکویئم” (Friday Colloquium) شعبۂ عمرانیات کی ایک پرانی علمی روایت ہے، جو ایمرجنسی کے دور میں بھی جاری رہی تھی۔ انہوں نے کہا، “یہ صرف ایک سیمینار نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہے، جس میں طلبہ کی شرکت لازمی ہوتی ہے۔ اس کے منسوخ ہونے سے نہ صرف تعلیمی ماحول متاثر ہوا ہے بلکہ علمی آزادی کو بھی دھچکا لگا ہے۔”

فرائیڈے کلوکویئم دہلی یونیورسٹی میں کئی دہائیوں سے منعقد ہوتا رہا ہے، جہاں اساتذہ اور طلبہ ہر جمعے کو کسی سماجی یا عصری موضوع پر گفتگو کرتے ہیں۔ اس روایت کا مقصد طلبہ میں فکری وسعت پیدا کرنا اور علمی مباحثے کو فروغ دینا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

17 minutes ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

51 minutes ago