قومی

Rohini announces retirement from politics: لالو یادو کی بیٹی روہنی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ، خاندان سے دوری اختیار کرنے کا بھی کیا اعلان

پٹنہ: بہار کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے خاندان سے دوری بنانے کا بھی اعلان کیا۔ روہنی آچاریہ نے یہ بھی کہا کہ سنجے یادو اور رمیز نے انہیں یہی کرنے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اوپر تمام چیزوں کا الزام لے رہی ہیں۔

روہنی نے اپنے اوپر لیا سارا الزام

روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میں سیاست چھوڑ رہی ہوں اور اپنے خاندان سے ناتا توڑ رہی ہوں۔ سنجے یادو اور رمیز نے مجھ سے یہی کرنے کو کہا تھا۔ میں سارا الزام اپنے اوپر لے رہی ہوں۔‘‘

 

تیجسوی یادو کے رد عمل کا انتظار

روہنی کے اس فیصلے نے نہ صرف آر جے ڈی بلکہ پورے بہار کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ آر جے ڈی کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی دفتری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس معاملے پر لالو یادو، تیجسوی یادو اور پارٹی کے دیگر لیڈران کیا ردِ عمل دیتے ہیں۔

انڈیا اتحاد کو بدترین شکست کا سامنا

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے دوسرے ہی دن روہنی آچاریہ کا یہ بیان سامنے آیا۔ اس انتخاب میں آر جے ڈی کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تیجسوی یادو کی قیادت میں آر جے ڈی محض 25 نشستوں تک محدود رہ گئی۔

این ڈی اے کو ملی بھاری اکثریت

واضح رہے کہ اس بار کے بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کو 25 نشستیں ملی ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کی ایک اور اہم پارٹی کانگریس صرف 6 نشستوں تک محدود رہ گئی۔ وہیں بی جے پی اس بار بہار کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جس نے 89 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی-جے ڈی یو کے اتحاد والے این ڈی اے کو بھاری اکثریت ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

10 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago