قومی

Land For Job Scam: زمین کے بدلے معاوضہ معاملہ میں لالو کے خاندان کی مشکلات میں ہوا اضافہ،رابڑی سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کی دی ہدایت

ملازمت کے لیے زمین گھوٹالے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے، دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے ملزمین رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، ہردیانند چودھری اور دیگر کو سمن جاری کیا ہے۔ یہ سمن منی لانڈرنگ کے الزام میں دائر ای ڈی کی چارج شیٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

راؤز ایونیو کی عدالت نے تمام ملزمان کو 9 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں 4751 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ زمین کے بدلے  نوکری کے معاملے میں ای ڈی کی یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں کل سات لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ سات ملزمان میں رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، ہردیانند چودھری، امیت کٹیال اور دو کمپنیوں اے کے انفو سسٹم اور اے بی ایکسپورٹ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ای ڈی نے عدالت میں کیا کہا؟

سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ ملزم امیت کٹیال نے سال 2006-07 میں اے کے انفو سسٹم کے نام سے ایک کمپنی بنائی تھی۔ کمپنی کا تعلق آئی ٹی سے تھا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی نے حقیقت میں کوئی کاروبار نہیں کیا، لیکن کئی پلاٹ خریدے۔ ان میں سے ایک پلاٹ زمین کے بدلے نوکری کے اسکینڈل کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔

اے بی کمپنی برآمدی کاروبار کرنے کے لیے بنائی گئی۔

اسی کمپنی کو 2014 میں رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے نام پر ایک لاکھ روپے میں منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ اے بی ایکسپورٹ کمپنی 1996 میں ایکسپورٹ بزنس کے لیے بنائی گئی۔ سال 2007 میں اے بی ایکسپورٹ کمپنی نے پانچ کمپنیوں سے 5 کروڑ روپے وصول کیے اور نیو فرینڈز کالونی میں ایک پراپرٹی خریدی۔

ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں سات پلاٹ ہیں۔ ان میں سے رابڑی دیوی، ہیما یادو اور میسا بھارتی نے پلاٹ حاصل کیے، بعد میں ان پلاٹوں کو فروخت کر دیا گیا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس معاملے میں صرف امیت کٹیال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

29 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago