ممبئی کے کرلا علاقے واقع لوکمانیہ تلک ٹرمنل پراس وقت ہنگامہ مچ گیا، جب گورکھپور سے ممبئی آنے والی کشی نگرایکسپریس کے ٹوائلیٹ کے کوڑے دان (ڈسٹبن) سے تین سال کے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جیسے ہی ٹرین ٹرمنل پرپہنچی، ٹرین میں مسافروں نے بدبوآنے کی شکایت کی۔ جانچ کرنے پر ریلوے پولی کو بچے کی لاش کوڑے دان میں ملی۔ پولیس کوابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ بچے کا قتل کرکے لاش کو ٹوائلیٹ کے کوڑے دان میں زبردستی بھرکر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
اس حادثہ کی موقع پراطلاع ملتے ہی جی آرپی اورممبئی کرائم برانچ کی ٹیم وہاں پہنچیں اورمعاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ فی الحال، پولیس بچے کی پہچان نہیں کرپائی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ٹرین میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ثبوت جمع کرنے میں مصروف ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، قتل کا الزام جس شخص پر لگا ہے، وہ مہلوک کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس ہرزاویے سے جانچ کررہی ہے۔
مہلوک کی ماں نے چچا زاد بھائی پرشک ظاہرکیا
پولیس نے بتایا کہ مرنے والا تین سال کا لڑکا ہے اور اس کا گلا کاٹ کرموت کے گھاٹ اتارا ہے۔ وہیں، اس حادثہ کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ 21 اگست کو مہلوک کی ماں کی شکایت پر چچا زاد بھائی پر اغوا کا معاملہ سورت دیہات کے امرولی پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔ چچا زاد بھائی کا نام وکاس شاہ ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے، جس کی تلاش پولیس کررہی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
گورکھپور سے ممبئی کے لوکمانیہ تلک ٹرمنل تک چلنے والی کشی نگرایکسپریس میں تین سے 5 سال کے معصوم بچے کی لاش ملنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے آس پاس ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچی۔ ٹرین خالی ہونے کے بعد صفائی ملازم ٹرین کی صاف صفائی کررہے تھے۔ تبھی تھرڈ اے سی کے کوچ بی-2 کے باتھ روم (بیت الخلاء) میں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ صفائی ملازمین نے فوراً اس کی اطلاع آرپی ایف کودی۔ گجرات کی امرولی پولیس ممبئی کے ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس ذرائع کی مانیں تو ملزم کا آخری لوکیشن باندرہ میں پایا گیا ہے۔ ملزم بار بار اپنا فون آن آف کررہا ہے۔ بچہ اورملزم موسیرے (خالہ زاد) بھائی ہیں۔ دونوں کی فیملی بہار کے سیوان کی رہنے والی ہے۔ مہلوک بچے کی ماں تین بہن ہیں اور ملزم علاج کے سلسلے میں کچھ دن پہلے سورت میں آیا تھا۔ فی الحال، اس معاملے میں جی آرپی نے اے ڈی آر درج کیا ہے۔ بچے کی فیملی کا بیان درج کرلیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…