قومی

Kunal Kamra should apologize’, CM Fadnavis: ایسی کامیڈی برداشت نہیں کرسکتے،کنال کامرا معافی مانگے:سی ایم دیویندر فڑنویس

کامیڈین کنال کامرا کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر اپنے تبصرے کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ ان کے خلاف پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس دوران مہاراشٹر کے سی ایم دیویندر فڑنویس نے بھی کنال کامرا کو خبردار کیا ہے۔ سی ایم فڑنویس نے کہا کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے کی آزادی ہے، لیکن کوئی جو چاہے کہہ نہیں سکتا۔ مہاراشٹر کی عوام نے فیصلہ کر دیا ہے کہ غدار کون ہے اور خوددار کون ہے۔ کنال کامرا کو معافی مانگنی چاہیے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سی ایم نے کہا کہ کامیڈی کرنا حق ہے، لیکن اگر نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے تو یہ درست نہیں ہے۔ کنال کامرا نے وہی سرخ آئینی کتاب پوسٹ کی ہے جسے راہل گاندھی نے دکھایا تھا۔ ان دونوں نے آئین نہیں پڑھا۔ آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن اس کی کچھ حدود ہیں۔فڑنویس نے کہا کہ لوگوں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں ہمیں ووٹ دیا ہے اور ہماری حمایت کی ہے۔ جو غدار تھے انہیں عوام نے گھر بھیج دیا۔ کامیڈی کرنے والوں کو عوام نے ان کی جگہ دکھا دی۔ توہین آمیز بیانات دینا قابل قبول نہیں۔ اسے اظہار رائے کی آزادی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنے شو میں شندے پر متنازع تبصرہ کیا تھا۔ اس سے مشتعل ہو کر شیوسینکوں نے اس جگہ پر حملہ کر دیا جہاں یہ شو منعقد کیا گیا تھا۔ دراصل شیوسینا کے کارکنوں نے اتوار کو ممبئی کے کھار علاقے میں ہوٹل یونی کانٹی نینٹل میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے شو کی شوٹنگ اسی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس میں انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لے کر ان پر طنز کیا تھا اور انہیں غدار کہا تھا۔ اس کے بعد شیو سینا یووا سینا (شندے گروپ) کے جنرل سکریٹری راہل کنال اور دیگر 19 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ بی این ایس اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

29 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

1 hour ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

1 hour ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago