قومی

Amritpal Singh News: بھگوڑے امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کا ملزم کون ہے بلجیت کور؟ اب پولیس کے شکنجے میں

Khalistani leader Amritpal Singh:  بھگوڑا ’وارث پنجاب دے‘ لیڈر اور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ اب اس کے فرار ہونے کے کنکشن میں پنجاب پولیس نے جمعرات کو بلجیت کور نام کی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ اس خاتون نے ہریانہ کے شاہ آباد میں اپنی رہائش گاہ پر شدت پسند لیڈر امرت پال اور اس کے ساتھی پاپل پریت سنگھ کو پناہ دی تھی۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ امرت پال پنجاب سے باہر بھی بھاگ گیا ہو۔ اب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر بلجیت کور کون ہے؟

 شاہ آباد کی سدھارتھ کالونی کی رہنے والی بلجیت کور مبینہ طور پر امرت پال کے ساتھی پاپل پریت سنگھ کے رابطے میں تھی۔ فی الحال پولیس نے اسے پوچھ گچھ کے لئے لے کر گئی ہے۔ بلجیت کور نے پولیس کو بتایا ہے کہ امرت پال سنگھ ایک دیگر ساتھی کے ساتھ اسکوٹر پر کروشیتر ضلع میں اس کے گھر پہنچا تھا۔ بلجیت کور نے یہ بھی کہا کہ امرت پال نے کپڑے بدل لئے تھے اور پگڑی پہن رکھی تھی۔ اس نے اپنی مونچھیں بھی ٹھیک کرلی تھیں۔ اس کا کہنا ہے کہ امرت پال نے لدھیانہ کے ہارڈیز ورلڈ علاقے سے آٹو لیا تھا۔

پنجاب پولیس کی حراست میں خاتون

کروشیتر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر سنگھ بھوریا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے بلجیت کور نام کی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے امرت پال اور اس کے ساتھی پاپل پریت سنگھ کواتوار کے روز شاہ آباد میں اپنے گھر میں رہنے دیا تھا۔ خاتون کو پنجاب پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ کے بعد پولیس نے بتایا کہ بلجیت سنگھ گزشتہ دو سال سے پاپل پریت سنگھ کے رابطے میں تھی۔

آئی جی پی ہیڈ کوارٹر سکھچین سنگھ گل کا کہنا ہے کہ امرت پال دو دنوں تک شاہ آباد میں رہا۔ لدھیانہ سے شاہ آباد جانے کے لئے اس نے ایک اسکوٹی کا استعمال کیا۔ بلجیت کور کے بھائی نے امرت پال کو پناہ دینے کی بات پولیس کو بتائی تھی۔

 بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

13 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago