Tamil Nadu Chief Minister MK Stalin: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے زبان کے تنازع پر ایک بار پھر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر جنوبی ہند کی ریاستوں میں ہندی کو مسلط کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جمعرات کو انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ریاست زبان کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ مرکز کے ذریعہ ہندی کے مبینہ نفاذ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے، انہوں نے تمل اور اس کی ثقافت کے تحفظ کا عہد کیا۔ پارٹی کارکنوں کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ ہم ہندی کو مسلط کرنے کی مخالفت کریں گے۔ ہندی نقاب ہے، سنسکرت چھپا ہوا چہرہ ہے۔
حکمراں ڈی ایم کے نے مرکز پر قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے حصے کے طور پر 3 زبانوں کے فارمولے کے ذریعے ہندی کو مسلط کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کی مرکزی حکومت نے تردید کی ہے۔
سٹالن کا دعویٰ-ختم ہو چکی ہیں شمالی ہند کی زبانیں
خط میں سٹالن نے دعویٰ کیا کہ بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں بولی جانے والی متعدد شمالی ہندوستانی زبانیں جیسے میتھلی، برج بھاشا، بندیل کھنڈی اور اودھی کو ’’بھارت کی ہندی نے تباہ کر دیا ہے۔“ غالب ہندی سنسکرت زبانوں کے حملے سے 25 سے زیادہ مقامی شمالی ہندوستانی زبانیں تباہ ہو چکی ہیں۔ حکمراں ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ صدیوں پرانی دروڑی تحریک نے بیداری پیدا کرنے اور مختلف تحریکوں کی وجہ سے تمل اور اس کی ثقافت کا تحفظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں- Abhishek Banerjee: ابھیشیک بنرجی نے ممتا سے اختلافات کو کیا مسترد، کہا بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں افواہ
اسٹالن نے راجستھان کا ذکر کیا
اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو NEP کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ مرکز تعلیمی پالیسی کے ذریعے ہندی اور سنسکرت کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بی جے پی کے اس استدلال کا مقابلہ کرتے ہوئے کہ NEP کے مطابق تیسری زبان بھی غیر ملکی ہو سکتی ہے، سٹالن نے دعویٰ کیا کہ 3 زبانوں کے پالیسی شیڈول کے مطابق ’’کئی ریاستوں میں صرف سنسکرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔“انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت والی راجستھان اردو اساتذہ کے بجائے سنسکرت اساتذہ کی تقرری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر تمل ناڈو تین لسانی پالیسی کو قبول کرتا ہے، تو مادری زبان کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور مستقبل میں سنسکرتیت ہو گی۔“
-بھارت ایکسپریس
ذرائع کے مطابق او پی ڈی چلانے کے لیے نجی اداروں کی مدد لی جا…
سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک خط میں جسے خفیہ دستاویزبتایا جا رہا ہے، اس…
حکم کے مطابق، ڈاکٹر رتی ککڑ کو دہلی کا نیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (DGHS)…
عرضی گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ اب عدالت…
شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں آفریدی سےجملوں کی جنگ بند کرنے…
آئی پی ایل 2025 کے 47ویں میچ میں راجستھان رائلس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف…