بھوجپوری انڈسٹری کے سپر اسٹار کھیساری لال یادو کو حال ہی میں بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے رام مندر سے متعلق جو مبینہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا، اس پر انہیں خوب ٹرول کیا گیا۔ اسی دوران پون سنگھ اور کھیساری بھی آمنے سامنے نظر آئے۔ اب ایک بار پھر کھیساری نے پون سنگھ پر نشانہ سادھا ہے اور اپنے مندر مخالف تبصرے پر صفائی دی ہے۔
پون سنگھ پر سخت حملہ
اسی سلسلے میں کھیساری نے آگے کہا کہ کبھی کبھی پارٹی پر ترس آتا ہے کہ اتنے ’کردار سے محروم‘ لوگوں کو بڑا عہدہ دے دیتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مندر کی مخالفت نہیں کی بلکہ تعلیم اور روزگار کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ پون سنگھ پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کھیساری نے کہا کہ کون کتنا کردار والا ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی عزت دینی چاہیے۔ دنیا کو بے وقوف بنانا بند کر دیں۔
کھیساری نے دیے اپڈیٹ
کھیساری لال یادو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ انتخاب کے بعد سے ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔ بخار اور کھانسی کی وجہ سے وہ کسی سے بات نہیں کر سکے۔ انہوں نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے نغموں کے بارے میں بھی اپڈیٹ دیا اور چھپرا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں کے لوگوں سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
رام مندر پر صفائی
کھیساری نے کہا کہ انتخاب کے دوران انہیں رام مخالف بتایا گیا، جبکہ ان کی وہ بات 2018 کی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی ایک ہی بیوی کے ساتھ رہتا ہے تو کیا وہ رام بھکت نہیں؟ اور جو بار بار شادیاں کرتا ہے، وہ بھگوان رام کا سچا پیروکار ہے؟ انہوں نے کہا کہ مندر اور سناتن اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن تعلیم اور روزگار بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…