آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے سُر بھی ڈھیلے پڑ گئے ہیں اور جنگ کے بجائے اب وہ مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔ اپنے تازہ بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنی جارحیت روک دیتا ہے، تو ہم بھی یہ تناؤ ختم کر لیں گے۔
ہندوستان جارحیت روکے تو ہم کشیدگی ختم کرنے کو تیار: خواجہ آصف
بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی اور بڑھتی ہوئی محاذ آرائی اسی صورت میں رک سکتی ہے جب نئی دہلی اپنے جارحانہ موقف سے پیچھے ہٹے۔ آصف کا یہ تبصرہ ہندوستان کی جانب سے ’’آپریشن سندور‘‘ شروع کرنے کے بعد آیا ہے، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دریں اثنا پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جوابی کارروائی کے ساتھ بھارتی فضائی حملوں کا جواب دینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہےاور اب بھی اسلام آباد صرف بھارت کے حملوں کا جواب دے رہا ہے۔ پاکستان کو موجودہ تنازع میں جارح کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ بھارت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے۔ اگر بھارت پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہے، تو ہم یقینی طور پر اس کشیدگی کو ختم کر لیں گے۔‘‘ پاکستانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ’’جب تک ہم حملے کی زد میں ہیں، فائر نگ کی زد میں ہیں، ہمیں جواب دینا ہوگا۔ ہمیں اپنا دفاع کرنا ہے۔ لیکن اگر ہندوستان پیچھے ہٹتا ہے تو ہم اس کشیدگی کو ختم کر لیں گے‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…