قومی

‘Operation Sindoor’ causes panic in Pakistan: بھارت کے ‘آپریشن سندور’ سے پاکستان میں کھلبلی، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

بھارتی فوج کی جانب سے بدھ کی علی الصبح ’آپریشن سندور‘ کے تحت کی گئی فضائی کارروائی کے بعد پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بھارت کا یہ آپریشن 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں  25 بھارتی شہری اور ایک نیپالی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی گئی اس کارروائی میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت اور 46 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق پاکستانی فوج نے کی ہے۔ بھارت نے یہ کارروائی پاکستان کے پنجاب صوبے اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر (PoK) میں کی۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صورت حال کی سنگینی کے پیشِ نظر پورے صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں کو بدھ کے دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ حملوں کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا، جسے اب جزوی طور پر کھولا جا رہا ہے۔

بھارت کے ’آپریشن سندور‘ میں جن نو دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ان میں سے زیادہ تر وہی تھے جہاں سے بھارت پر حملوں کی سازشیں رچی جاتی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ رات گئے بھارتی مسلح افواج نے نو دہشت گرد ٹھکانوں پر درست نشانہ لگاتے ہوئے میزائل حملے کیے، جن میں جیشِ محمد کا گڑھ، پنجاب کا بہاولپور بھی شامل ہے۔ ایک پریس بریفنگ میں بھارتی وزیر خارجہ وکرم مِسری نے کہا کہ “بھارت کی کارروائی مرکزیت رکھتی تھی، نپی تلی تھی اور اس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں تھا۔” انہوں نے کہا کہ پہلگام پر حملہ نہایت بربریت پر مبنی تھا۔

اس موقع پر کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ بھارت کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب 1 بج کر 5 منٹ سے 1:30 کے درمیان ’آپریشن سندور‘ انجام دیا۔

انہوں نے کہا، “یہ آپریشن 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے معصوم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں نہ تو کسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی عام شہریوں کو۔ نو دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اور مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

9 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

9 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

10 hours ago