مدھیہ پردیش میں، کھرگاؤں میونسپلٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے آل انڈیا مشاعرے کے دوران شاعر پر جان لیوا حملہ ہو گیا۔ اسٹیج پر انڈے پھینکے گئے اور شدید دھکا مُکی ہوئی۔ منتظمین نے بھیڑ سے نکال کر کسی طرح شاعر کو محفوظ کیا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے کے زم زم مارکیٹ میں میونسپلٹی کھرگاؤں نے آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد کیا تھا۔ اسی دوران اسٹیج پر موجود شاعر ابو بکر ضیا کی ایک شاعری پر اچانک بھیڑ مشتعل ہو گئی۔
اصل میں، شاید ابو بکر نے یہ شعر سنایا:
’’مسجد کے صدر نے تو یوں سکّہ جما لیا،
مالِ حرام پاکے بڑا گھر بنا لیا…
دن رات اپنی کیوں نہ کرے وہ شکایتیں،
مخبر کو ہم نے قوم کا رہبر بنا لیا۔‘‘
یہ شعر سنتے ہی موجود بھیڑ مشتعل ہو گئی اوریہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا گیا۔اس شعر پر مشتعل بھیڑ نے پہلے شاعر پر انڈے پھینکے۔ شاعر بار بار امن قائم رکھنے کی بات کرتے رہے، لیکن اچانک بھیڑ کے کئی لوگ اسٹیج پر چڑھ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آل انڈیا مشاعرے کا اسٹیج مکمل طور پر ہنگامہ خیز ماحول میں تبدیل ہو گیا۔ حملے کے بعد پروگرام کو ادھورا چھوڑ کر روکنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
شہر مسلسل پھیل رہے ہیں اور روزگار کی تلاش میں بڑی تعداد میں لوگ شہری…
کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر 100 روپے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل…
سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…
مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…