کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو جموں و کشمیر میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ دی گئی تھی۔ اس کے بعد ہی ان کا کشمیر کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ جھارکھنڈ کے رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے دعویٰ کیا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے تین دن پہلے وزیر اعظم مودی کو انٹیلی جنس رپورٹ بھیجی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ حکومت نے اسے مان لیا ہے اور اب وہ اس میں بہتری لائیں گے۔ اگر حکومت کو اس کا علم تھا تو انہوں نے کچھ کیوں نہیں کیا۔ مجھے معلوم ہوا کہ حملے سے تین دن پہلے پی ایم مودی کو انٹیلی جنس رپورٹ بھیجی گئی تھی۔ اس کے بعد ہی ان کا کشمیر کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ یہ میں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملہ پہلگام کی وادی بیسران میں کیا گیا، جس میں دہشت گردوں نے چن چن کر لوگوں کو نشانہ بنایا۔
پہلگام حملے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے سندھ طاس معاہدے کو فوری طور سے معطل کر دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے اتنی بڑی اور سخت کارروائی کی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تین بڑی جنگیں ہو چکی ہیں لیکن یہ معاہدہ پہلے کبھی معطل نہیں ہوا۔کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کرتا۔اس کے بعد بھارتی حکومت نے بھارت میں پاکستان سے متعلق کئی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ پاکستانی طیاروں کے لیے بھارتی فضائی حدود 23 مئی تک بند کردی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…
فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…
شلوک کی تشریح کے مطابق، جو لوگ اس عارضی دنیا اور جسمانی شناخت کو ہی…
ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…
ان انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اسی دن یہ…
وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…