کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے پروگراموں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی ہماری آئین بچاؤ یاترا سے خوفزدہ ہے اور اسی لئے وہ ایمرجنسی کے 50 سال کی بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اب آئین کو بچانے کی بات کر رہے ہیں، بار بار ایمرجنسی کو دہراتے ہیں، ان کا آئین بنانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ کھرگے نے یہ بھی کہا کہ جو چیز ختم ہوچکی ہےبی جے پی اس سے فائدہ حاصل کرنےکیلئے اسے اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے یہ باتیں کر رہی ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ان لوگوں کا ملک کی آزادی کی تحریک اور آئین سازی میں کوئی حصہ نہیں تھا، یہ ہمیشہ آئین کے خلاف باتیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر، پنڈت جواہر لال نہرو اور کانگریس لیڈروں نے طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد ایک آئین تیار کیا تھا۔انہوں نے رام لیلا میدان میں اس آئین کو جلایا اور بابا صاحب، نہرو اور گاندھی جی کی تصویروں کو جلایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت حکمرانی میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہ مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، نوٹ بندی اور کالے دھن کے معاملے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈرامہ ناکامیوں کو چھپانے کے لیے رچایا گیا ہے۔ وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ آپ ایک نئی ایمرجنسی لائے ہیں، وہ ایمرجنسی ختم ہو چکی ہے، لیکن آج غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی کبھی نہیں بھولے گا کہ ایمرجنسی کے دوران آئین کی روح کی خلاف ورزی کیسے ہوئی۔ انہوں نے آئینی اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران آئین میں درج اقدار کو پامال کیا گیا، بنیادی حقوق سلب کیے گئے، آزادی صحافت کو دبایا گیا اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں، طلبہ اور عام شہریوں کی بڑی تعداد کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…