پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب اسی کو لے کر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر پہلگام میں سیکورٹی فراہم کی جاتی تو لوگوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر نہیں گئے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے انہیں منع کیا تھا۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ کشمیر میں 26 لوگ مارے گئے کیونکہ مودی حکومت نے وہاں سیاحوں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی۔ مودی کشمیر اس لیے نہیں گئے کیونکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ آپ (مرکزی حکومت) نے سیاحوں کو وہاں (پہلگام) جانے سےکیوں نہیں روکا؟ اگر آپ انہیں بتادیتے تو 26 لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں اور یہ جنگ بھی رک سکتی تھی۔
ملکارجن کھرگے نے خارجہ پالیسی پر بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی گزشتہ 11 سالوں سے مسلسل غیر ملکی دورے کر رہے ہیں لیکن جب بھارت کو پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پڑی تو کوئی ملک ہمارا ساتھ دینے کے لیے آگے نہیں آیا، گزشتہ 11 سالوں میں وزیر اعظم مودی نے 151 غیر ملکی دورے کیے اور 72 ممالک کا دورہ کیا، ان میں سے وہ 10 بار امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں، پھر بھی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمارا ملک اکیلا پڑچکا ہے۔
کھرگے نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ قرض دیا تھا لیکن کسی نے بھی ہندوستان کے موقف کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھیں تو اچانک جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔کھرگے نے کہا کہ امریکی صدر نے یہ کہہ کر ہمارے ملک کی توہین کی ہے کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی اور اسے کم از کم 7 بار دہرایا۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…