جیل میں بند خالصتانی حامی امرت پال سنگھ آج پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ انہیں آج آسام سے دہلی لایا جائے گا۔ وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں پنجاب کی کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ قومی سلامتی ایکٹ کے تحت 9 ساتھیوں کے ساتھ آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند امرت پال کو چار دن کی پیرول ملی ہے۔ تاکہ وہ لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے سکیں۔
امرت پال سنگھ کو 5 جولائی سے چار دن کے لیے حراستی پیرول دی گی ہے۔ امرت پال کو ‘فوجی طیارے’ کے ذریعے آسام سے دہلی لایا جائے گا اور پھر واپس لے جایا جائے گا۔ امرت پال کو لانے کے لیے پنجاب پولیس کی ٹیم آسام پہنچ گئی ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران امرت پال نہ تو کسی معاملے پر میڈیا سے بات کر سکتے ہیں ، نہ میڈیا سے خطاب کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں ۔ عدالتی حکم کے مطابق ان کے اہل خانہ بھی میڈیا میں کوئی بیان نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: چندر شیکھر آزاد یوپی ہی نہیں بلکہ ان ریاستوں میں بھی بی جے پی-کانگریس کی بڑھا سکتے ہیں مشکلات
انجینئررشید بھی آج حلف اٹھائیں گے
دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے کشمیری لیڈرشیخ عبدالرشید عرف انجینئررشید بھی جمعہ کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیں گے۔ وہ جموں وکشمیرعوامی اتحاد پارٹی کے بانی ہیں۔ رشید انجینئر ، جو جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ راشید انجینئر کو حلف اٹھانے کے لیے دو گھنٹے کی حراستی پیرول دی گئی ہے، جس میں تہاڑ سے پارلیمنٹ تک کے سفر کا وقت شامل نہیں ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران وہ نہ تو میڈیا سے کسی معاملے پر بات کر سکتے ہیں، نہ میڈیا سے خطاب کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…
ہفتہ کے روز گجرات ہائی کورٹ کے وکیل کو ایک مشکوک پارسل بھیجے جانے کے…
نئے سال کے موقع پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 22 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی…
وزیر اعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی…
ممبئی کے ٹھاکر دوار روڈ پر نیمانی باڑی میں منعقد شری ودیا کوٹی کُم کُمارچن…
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پوسٹ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کی…