مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر (29 جولائی) کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس کا ماسٹر مائنڈ کے طورپر نامزد کیا۔ سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے خصوصی سرکاری وکیل ڈی پی سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ میں دلیل دی کہ ایجنسی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو تب ہی گرفتار کیا جب ان کے خلاف ٹھوس ثبوت ملنے لگے۔
دراصل، دہلی ہائی کورٹ اروند کیجریوال کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ اس دوران سی بی آئی کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا۔ فی الحال عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
سی بی آئی کے وکیل نے عدالت میں کیا دعویٰ کیا؟
ڈی پی سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری کے بعد تحقیقاتی ایجنسی کو ثبوت ملے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آگے آنے لگے جن میں عام آدمی پارٹی کے کارکن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سربراہ کو گرفتار کئے بغیر ایجنسی اپنی تحقیقات مکمل نہیں کر سکتی تھی۔ وکیل نے کہا کہ سی بی آئی کے پاس اس گھوٹالے میں اروند کیجریوال کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد بھی وزیر اعلیٰ براہ راست یا بالواسطہ طور پر گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اروند کیجریوال کے وکیل نے کیا کہا؟
اسی وقت، اروند کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ایجنسی نے وزیر اعلیٰ سے ان کی گرفتاری کے بعد سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی ہے، سوائے اس کے جب وہ پولیس ریمانڈ پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے پاس کیجریوال کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے اور گھر سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔
سنگھوی نے کہا کہ کیجریوال اکیلے شخص نہیں تھے جو اکسائز پالیسی کی تشکیل یا نفاذ میں ملوث تھے، بلکہ یہ ایک ادارہ جاتی فیصلہ تھا جس میں ایل جی اور نو وزارتوں سمیت کم از کم 50 بیوروکریٹس شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو لیفٹیننٹ گورنر کو بھی ملزم بنانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…