Kathua Terror Attack: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پیر (8 جولائی) کو ہندوستانی فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔ اب کشمیر ٹائیگرس نامی دہشت گرد تنظیم نے کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں نے ایم 4 اسالٹ رائفلز، دستی بم اور دیگر ہتھیار استعمال کیے تھے۔
دہشت گرد تنظیم نے آنے والے دنوں میں مزید حملے کرنے کی بھی بات کی ہے۔ کشمیر ٹائیگرس نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ 26 جون کو ڈوڈہ میں مارے گئے تین دہشت گردوں کی موت کا بدلہ ہے۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں گھات لگا کر دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حملے میں 5 فوجی شہید اور 5 فوجی زخمی ہوئے۔
ابھی بھی جاری ہے انکاؤنٹر
بھارتی فوج کا دہشت گردوں سے مقابلہ اب بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی حملے کے بعد دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور پھر فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم دہشت گرد قریبی جنگل میں فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں- Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی ای ڈی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا
فوجی حکام کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق یہ حملہ کٹھوعہ سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار میں واقع بدنوٹا گاؤں میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کچھ گاڑیاں علاقے میں باقاعدہ گشت پر تھیں۔ اس دوران دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ حکام نے بتایا کہ اضافی سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوجی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد علاقے میں وسیع تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے اور بلور کی طرف جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ہر گاڑی کی چیکنگ بھی کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…