بھارت ایکسپریس۔
ویشالی (بہار): ویشالی ضلع کے کرنیجی پنچایت میں منعقدہ کرنیجی مہوتسو میں بہار کے کابینی وزیر آلوک مہتا کے ساتھ ملک اور ریاست کے کئی لیڈران کے ساتھ یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے والے انونے آنند ایک اسٹیج پر جمع ہوئے۔ ”کرنیجی فاؤنڈیشن“ بہار کے ویشالی ضلع کے بلاک پٹیڑھی بیلسر کے گرام پنچایت ”کرنیجی مہوتسو“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یوپی ایس سی-2022 میں کامیابی حاصل کرنے والے کرنیجی کے باشندہ انونے آنند سمیت بہار حکومت کے وزیروزیر ریونیو اورلینڈ آلوک مہتا، سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی، سابق رکن پارلیمنٹ اور بہار حکومت کے ورشن پٹیل، آرجے ڈی کے اہم ترجمان چترنجن گگن، ویشانی کے رکن اسمبلی سدھارتھ پٹیل کے ساتھ مرکزی ثقافتی وزارت، حکومت ہند اورپرواسی فیڈریشن کے صدرآلوک وتس سمیت اہم رہنما موجود رہے۔
دوروزہ ”کرنیجی مہوتسو“ کے انعقاد میں پہلے دن مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں گروگرام میدانتا اسپتال کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر ایس کے تنیزا کی قیادت میں ٹیم اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس بہارکے صدر حکیم عبدالسلام فلاحی کی 10 افراد کی ٹیم نے ہزاروں مریضوں کا علاج کیا۔ ساتھ میں مفت علاج کے ساتھ دوائیں تقسیم کی گئیں۔ خون کی جانچ، ای سی جی، شوگرکی جانچ کی گئی۔ وہیں آج دوسرے دن ”کرنیجی مہوتسو“ ایوارڈ تقریب میں زراعت، صنعت، تعلیم، کھیل، صحت سمیت تقریباً تمام شعبوں میں شاندارکام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس درمیان بھیڑ کی طرف سے انونے آنند زندہ آباد کے نعرے لگا رہی تھی۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے سرپرستوں سے کہا کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے سفارش الفاظ اپنے ذہن سے نکال دیں۔ وہیں بہار حکومت کے ریونیواورلینڈ ڈپارٹمنٹ کے وزیرآلوک مہتا نے کہا کہ کرنیجی مہوتسوجیسے تقریبات کا انعقاد نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں ہونا چاہئے۔ پسماندہ دیہاتوں میں کرنیجی مہوتسوکے انعقاد نے یہ پیغام دیا ہے کہ گاؤں کے نوجوان شہرکے برابرچلنے کے لئے تیارہیں اورنوجوانوں کی اس قرارداد پربہارحکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق ایم پی اوروزیرورشن پٹیل نے کہا کہ پورے ملک میں نفرت کا بازارگرم ہے اوراسے خیرسگالی میں بدلنے کے لئے گاؤں میں کرنیجی مہوتسو جیسا پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا۔ ا
یوپی ایس سی-2022 میں کامیابی حاصل کرنے والے انونے آنند نے کہا کہ یوپی ایس سی میں کامیابی کے بعد پہلی باراپنے گاؤں کرنیجی مہوتسومیں شامل ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ کرنیجی کی مٹی سے یوپی ایس سی تک پہنچنے میں محنت رنگ لائی۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلی بار اپنے گاؤں میں انہوں نے ”کرنیجی مہوتسو“ میں شامل ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس پُروقارتقریب میں انونے آنند کو”کرنیجی رتن سمان“ سے نوازا گیا۔ اس اعزازسے درجنوں ضرورت مند غریب خواتین کو سلائی مشینیں، ایک سو طالبات کو اسکول بیگ، کپڑے وغیرہ دیئے گئے۔ مہوتسومیں ثقافتی پروگرام کے علاوہ کرکٹ، دوڑ، کبڈی، آرٹ اور دیگر شعبوں میں جیتنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…