-بھارت ایکسپریس
Karnataka CM Swearing In Ceremony: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے بعد آج کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے۔ چند گھنٹوں میں ہی وزیراعلیٰ کے طور پر سدارمیا اور نائب وزیراعلیٰ کے طور پر ڈی کے شیو کمارعہدہ اوررازداری کا حلف لیں گے۔ کابینہ میں شامل ہونے والے کچھ اراکین اسمبلی بھی بطور وزیرعہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب سے پہلے سدارمیا اور ڈی کے شیو کمار نئی کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراء کے ناموں اور محکموں کی تقسیم سے متعلق اعلیٰ کمان سے تبادلہ خیال کے لئے دہلی پہنچے۔
سدارمیا اور ڈی کے شیو کمار نے جمعہ کے روز راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔ کانگریس نے اس ملاقات کی تصویر اپنے آفیشیل ٹوئٹرہینڈل سے ٹوئٹ کی۔ کیپشن میں لکھا گیا، ”کرناٹک میں جَن جَن کی سرکار کی حلف برداری سے پہلے ایک ملاقات۔” وہیں سدارمیا نے دہلی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال سے بھی ملاقات کی۔
اپوزیشن جماعتوں کے کئی لیڈران کو حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے کانگریس کی طرف سے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ دراصل، لوک سبھا الیکشن میں ابھی تقریباً ایک سال کا وقت باقی ہے، اس لئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب 2024 کے الیکشن سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد کے طاقت کے مظاہرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس میں اپوزیشن جماعتوں کے کچھ لیڈران کو شامل ہونے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب بنگلورو واقع کانتیروا اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اسی اسٹیڈیم میں سدارمیا نے 2013 میں پہلی بار وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ گورنر تھاورچند گہلوت وزیراعلیٰ اور ان کے کابینہ کو دوپہر 12 بجے کانتیروا اسٹیڈیم میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ سدارمیا 2013 میں پانچ سال کی مدت کے بعد دوسری بار وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ وہیں اس سے پہلے سدارمیا کی حکومت میں وزیر رہے 61 سالہ ڈی کے شیو کمار آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن تک کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر بنے رہیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…