راجستھان کے کراولی ضلع میں انتظامیہ نے منگل کو بڑا ایکشن لیتے ہوئے امین الدین خان کے تجارتی کمپلیکس کو منہدم کر دیا۔ امین الدین خان کو 2 اپریل 2022 کے فسادات کا ملزم مانا گیا ہے ، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ ضلع میں سب سے بڑے آن لائن سٹہ نیٹ ورک کے آپریٹر ہیں۔ یہ کمپلیکس امبیڈکر سرکل کے نزدیک تعمیر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تعمیر کے دوران ایک پرانا شِو مندر توڑ دیا گیا تھا، جبکہ زمین کے پٹّوں کی قانونی حیثیت بھی مشکوک پائی گئی۔ اس معاملے کی شکایت سماجی کارکن اشوک پاٹھک نے کی تھی، جس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیش سونوال نے تفصیلی جانچ کرائی۔ جانچ رپورٹ میں پٹّوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔
یوگی اسٹائل کارروائی کی یاد
جیسے ہی انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر اس تعمیر کو ملبے میں تبدیل کیا، شہریوں کو اتر پردیش کی مشہور’’یوگی اسٹائل‘‘ کارروائی یاد آ گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کراولی میں پہلی بار کسی فساد کے ملزم کی جائیداد پر اس طرح کی سخت کارروائی کی گئی ہے۔
فسادات سے متعلق معاملہ
یہ کارروائی اس پس منظر میں ہوئی ہے جب نَو سموتسر بائیک ریلی کے دوران کراولی میں پتھراؤ اور تشدد ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے امین الدین خان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔
یہ کہنا ہے افسران کا
کراولی نگر پریشد کے کمشنر پریم راج مینا نے بتایا کہ جب عمارت کی جانچ کی گئی تو غیر قانونی تعمیر پائی گئی۔ اس کے بعد نگر پریشد انتظامیہ نے دو پٹّوں کو منسوخ کر دیا اور اب غیر قانونی تعمیر کو ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے اس سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے اس کارروائی کو انجام دے گیا ۔ بہرحال اب یہ قانون کے جانکار ہی بتا سکیں گے عدالتی سماعت مکمل ہونے سے قبل اس قسم کی کارروائیاں کتنی درست ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…