قومی

Kapil Sibal makes a big allegation against BJP: بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا تنازعہ، کپل سبل کا بی جے پی پر بڑا الزام، ہندوستان میں اکثریت کی حکومت تھوپنے کی کوشش

پٹنہ / نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) کے عمل پر سیاسی تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے بعد اب راجیہ سبھا رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے بھی اس معاملے میں بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ NRC کا نیا چہرہ ہے

کپل سبل نے اس عمل کو این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز) کی واپسی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے، لیکن درحقیقت یہ NRC کو ایک نئے انداز میں نافذ کرنے کی کوشش ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہندوستان میں اکثریت کی حکومت قائم کی جا سکے۔

بی جے پی کو صرف اپنا اقتدار عزیز ہے

انہوں نے بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اور جماعت اقتدار میں آئے، اس لیے انتخابی فہرستوں میں چھیڑچھاڑ کی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مثال دیتے ہوئے سبل نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں ووٹوں کی تعداد بڑھائی گئی، اور اب بہار میں اسے گھٹایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن اور بی جے پی میں خفیہ شراکت داری

کپل سبل نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے درمیان ’خفیہ گٹھ جوڑ‘ کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض انتخابی فہرستوں کی اصلاح کا عمل نہیں، بلکہ یہ جمہوریت کی بنیادوں پر ایک خطرناک حملہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 74 فیصد ووٹرس نے فارم جمع کرایا

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 جولائی کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، بہار میں کل 7.90 کروڑ ووٹروں میں سے 74.39 فیصد نے اپنے فارم پہلے ہی جمع کرا دیے ہیں، حالانکہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں۔

ملک گیر سطح پر سیاسی ہلچل

یہ معاملہ صرف بہار تک محدود نہیں رہا بلکہ قومی سطح پر سیاسی موضوع بحث بن چکا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں الزام لگا رہی ہیں کہ بی جے پی انتخابی فائدے کے لیے ووٹر لسٹ میں بڑی پیمانے پر ردوبدل کرا رہی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، جہاں عدالت نے عمل جاری رکھنے کی اجازت تو دی ہے، مگر ساتھ ہی کئی اہم مشورے بھی دیے ہیں۔

سیاسی سوالات، عدالتی نظر، عوامی تشویش

جہاں ایک طرف حکومت اسے ووٹر لسٹ کی تطہیر کا عمل قرار دے رہی ہے، وہیں اپوزیشن اسے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی کارروائی مان رہی ہے۔ بہار کی سیاست میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

6 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

8 hours ago