قومی

Audi runs over 5 people sleeping on footpath: دہلی میں فٹ پاتھ پر سو رہے پانچ مزدوروں کو آڈی کارڈرائیور نے بے دردی سے کچل دیا،نشے کی حالت میں چلا رہا تھا گاڑی

ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر تیز رفتار کار کی تباہی دیکھنے میں آئی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ وسنت وہار علاقے سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک نشے میں دھت آڈی کار ڈرائیور نے شیوا کیمپ کے قریب فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 5 لوگوں کو بے دردی سے کچل دیا۔ یہ حادثہ 9 جولائی کی دیر رات تقریباً 1:45 پر بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور کی شناخت 40 سالہ اتسو شیکھر کے طور پر کی گئی ہے جسے موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ واقعہ کے وقت نشے میں تھا۔

زخمیوں میں دو جوڑے اور ایک 8 سالہ بچی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین کی شناخت لدھی (40)، اس کی بیٹی بملا (8)، شوہر سبامی عرف چرما (45)، رام چندر (45) اور اس کی بیوی نارائنی (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام لوگ اصل میں راجستھان کے رہنے والے ہیں اور اس وقت دہلی میں مزدوری کر کے اپنی روزی روٹی کما رہے تھے۔ آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ کچھ لوگ سو رہے تھے اور تیز رفتاری سے آنے والی ایک سفید کار (آڈی) نے ان کو ٹکر مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ آڈی کار چلانے والا شخص اتسو شیکھر (40) تھا، جسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کے وقت وہ نشے میں تھا۔ ملزم کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے شدید زخمی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث اسے پکڑ لیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور فٹ پاتھ پر رہنے والے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آڈی کار کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

43 minutes ago

Sanjay Dutt: بھارت میں اب پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا، سنجے دت کا بیان وائرل

سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…

1 hour ago

Protest Against CEC Gyanesh Kumar: ادھو اور راج ٹھاکرے کی قیادت میں ممبئی میں احتجاجی مارچ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ

انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی…

1 hour ago

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

2 hours ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

2 hours ago