ڈی ایم کے ایم پی کنیموزی نے جمعہ کے روز وزیرِاعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت میں ملاقات کی اور اپنے حلقۂ انتخاب تھوتھکوڈی اور ریاست تمل ناڈو سے متعلق اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران کنیموزی نے وزیراعظم کا تھوتھوکوڈی ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کنیموزی نے لکھا کہ ’’آج نئی دہلی میں میں نے عزت مآب وزیرِاعظم سے ملاقات کی اور اپنے حلقے اور تمل ناڈو سے متعلق اہم مسائل، بشمول تھوتھوکوڈی میں VOC پورٹ کو ٹرانس شپمنٹ ہب بنانے کی درخواست کی۔ میں نے تھوتھوکوڈی ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز تمل ناڈو سے ہی معروف اداکار اور حال ہی میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کمل ہاسن نے بھی پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد کمل ہاسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’آج مجھے عزت مآب وزیرِاعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ تمل ناڈو کے عوام کا نمائندہ اور ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میں نے چند اہم درخواستیں پیش کیں، جن میں سرِفہرست کیلاڈی کی تاریخی حیثیت کو جلد تسلیم کیے جانے کی درخواست تھی۔‘‘ واضح رہے کہ کیلاڈی کی آثارِ قدیمہ سے متعلق کھدائیوں نے تمل تہذیب کی تاریخ کو نئی جہت دی ہے، تاہم اس پر مرکز اور ڈی ایم کے کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…