قومی

کنگنا رانوت پر متنازعہ تبصرہ، پھنس گئی سپریا شرینیت، وویمن کمیشن نے الیکشن کمیشن سے کیا بڑا مطالبہ

قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) نے پیرکے روزالیکشن کمیشن کو خط لکھ کرلوک سبھا الیکشن میں ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے بی جے پی امیدواراور اداکارہ کنگنا رانوت پرمبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس لیڈر سپریا شرینیت اورایچ ایس اہیرکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شرینیت کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کنگنا رانوت سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔ کسان کانگریس کے ریاستی جوائنٹ کوآرڈینیٹرایچ ایس اہیرنے بھی کنگنا رانوت کے خلاف مبینہ طورپرتوہین آمیزتبصرہ کیا تھا۔

این سی ڈبلیو نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرسپریا شرینیت اورایچ ایس اہیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ قومی خواتین کمیشن سپریا شرینیت کے ہتک آمیزسلوک سے حیران ہے۔

 کنگنا رانوت کے بارے میں کیا توہین آمیز تبصرہ

سپریا شرینیت اورایچ ایس اہیرنے سوشل میڈیا پرکنگنا رانوت کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ ایسا کرنا ناقابل برداشت ہے اور خواتین کی عزت کے خلاف ہے۔ ریکھا شرما نے الیکشن کمشنرکو خط بھیج کران کے خلاف فوری اورسخت کارروای کا مطالبہ کیا ہے۔ آئیے سبھی خواتین کے لئے احترام اور وقار بنائے رکھیں۔ خواتین کا احترام کریں۔

ہرخاتون عزت کی حقدار، کنگنا کا پلٹ وار

واضح رہے کہ سپریا شرینیت کے انسٹا گرام اکاونٹ سے کنگنا رانوت سے متعلق ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس پوسٹ پرکنگنا رانوت نے زبردست پلٹ وارکیا۔ کنگنا رانوت نے کہا کہ ایک فنکارکے طورپراپنے کیریئرکے گزشتہ 20 سالوں میں میں نے ہرطرح کی خواتین کا کردارنبھایا ہے۔ ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعصب کے بندھنوں سے آزاد کرنا چاہئے۔ ہمیں ان کے جسم کے اعضاء کے بارے میں تجسس سے اوپراٹھنا چاہئے۔ ہرعورت اپنی عزت کی مستحق ہے۔

سپریا شرینیت کی وضاحت

سپریا شرینیت نے پورے معاملے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ تک کئی لوگوں کی پہنچ ہے اوران میں سے کسی نے آج بے حد غیرمناسب پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں نے وہ پوسٹ ہٹا دیا۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہی کہ میں کبھی بھی کسی خاتون کے تئیں ذاتی اورنامناسب تبصرہ نہیں کرسکتی۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ یہ کیسے ہوا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago