قومی

Kairana Eleection Result 2024: اقرا حسن نے کیرانہ سے جیت کر بنا دیا شاندار ریکارڈ، والد-والدہ اور بھائی بھی رہ گئے پیچھے

اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے جیت حاصل کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کی امیدوار اقرا حسن چودھری نے تقریباً 70 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔ اقرا چودھری کے کھاتے میں 5 لاکھ 28 ہزار 13 ووٹ آئے تو بی جے پی کے پردیپ کمار کو 4 لاکھ 58 ہزار 897 ووٹ ملے۔ اقرا حسن نے اس جیت کے ساتھ ہی ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ سب سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کرنے میں انہوں نے اپنے والدین اور بھائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دراصل، اقرا حسن کی فیملی میں اب تک اتنے ووٹوں سے کسی نے بھی جیت نہیں حاصل کی۔ ان کے والد منورحسن پہلی بارکیرانہ سے رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔ 1996 کے الیکشن میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔ وہ تقریباً 10 ہزار ووٹوں سے جیتے تھے۔ حالانکہ 1998 اور 1999 کے الیکشن میں وہ ہارگئے تھے۔ اس کے بعد اقرا حسن چودھری کی ماں تبسم حسن 2009 اور 2018 میں یہاں سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

تبسیم حسن نے 2009 کے الیکشن یں تقریباً 24 ہزارووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ وہیں، 2018 کے الیکشن میں انہوں نے آرایل ڈی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ تب انہوں نے تقریباً 50 ہزارووٹوں سے جیت درج کی تھی۔ تبسم حسن کو 4 لاکھ 81 ہزار 181 ووٹ ملے تھے۔

2019 میں جیتی تھی بی جے پی

2019 کے لوک سبھا الیکشن میں یہاں بی جے پی کے پردیپ چودھری نے جیت درج کی تھی۔ پردیپ چودھری نے سماجوادی پارٹی کے تبسم حسن کو 92,160  ووٹوں سے ہرایا تھا۔ کانگریس کے ہریندر ملک تیسرے مقام پر رہے تھے۔ اس سے پہلے 2018 کے ضمنی الیکشن میں آرایل ڈی کی تبسم حسن نے جیت درج کی تھی۔ جبکہ 2014 میں بی جے پی کے حکم سنگھ جیتے تھے۔ حکم سنگھ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بی جے پی نے ان کی بیٹی مرگانکا سنگھ کو میدان میں اتارا تھا، لیکن انہیں تبسم حسن نے ہرا دیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago