قومی

Kailash Vijayvargiya Resigns from the Post: کیلاش وجے ورگیہ نے دیا استعفیٰ، 9 سال تک نبھائی بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری، یہاں جانئے پوری تفصیل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ نے جمعرات کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ سونپا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ سال 2014 میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنائے گئے تھے۔ تبھی سے وہ اس عہدے پر مسلسل بنے رہے۔ انہیں اس عہدے پر 9 سال ہوگئے ہیں۔ حالانکہ حال ہیمیں انہوں نے مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن لڑا تھا اور جیت بھی درج کی۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی مدھیہ پردیش حکومت میں انہیں کوئی بڑی وزارت دے سکتی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کی ایک شخص ایک عہدہ کی پالیسی کے تحت انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی جے پی میں ایک شخص ایک عہدہ 

بی جے پی جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے کہا، “آج میں بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ہماری پارٹی کے اصول ‘ایک شخص ایک عہدہ’ کے مطابق میں نے جنرل سکریٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے 9 سال تک پہلے امت شاہ پھرجے پی نڈا کی رہنمائی میں ملک کے الگ الگ مقامات پرتنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے کام کیا۔”

کیلاش وجے ورگیہ نے کہی یہ بڑی بات

کیلاش وجے ورگیہ نے استعفیٰ کی جانکاری دینے کے ساتھ ہی اپنے نئے کرداراورذمہ داری سے متعلق بھی اظہارخیال کیا۔ انہوں نے کہا، “اب مجھے پارٹی نے مدھیہ پردیش میں ایک نئے کردار کے لئے بھیجا ہے۔ میں وزیراعظم نریندرمودی کا عزم  2047 میں ہندوستان، دنیا کا طاقتور ملک بنے، اس سمت میں مدھیہ پردیش کو طاقتوربنانے کے لئے ہم وزیراعظم نریندر مودی، قومی صدر جے پی نڈا اور وزیرداخلہ امت شاہ کی قیادت میں کام کریں گے۔”

مدھیہ پردیش میں ملے گی بڑی ذمہ داری!

سیاسی ماہرین کے مطابق، بی جے پی مدھیہ پردیش کابینہ میں کیلاش وجے ورگیہ کو کوئی اہم ذمہ داری دینے جا رہی ہے۔ اسی لئے انہیں مدھیہ پردیش اسمبلی کا الیکشن لڑایا گیا تھا۔ وہیں کیلاش وجے ورگیہ اور وزیراعلیٰ موہن یادو کی ٹیونگ بھی صحیح بیٹھتی ہے اور وہ پرانے ساتھی بھی رہے ہیں۔ کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے کہ وزیراعلیٰ موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش ترقی کی ایک نئی عبارت لکھے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago