قومی

Justice Sanjiv Khanna to be next Chief Justice of India: ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے جسٹس سنجیو کھنہ، 11 نومبر 2024 سے سنبھالیں گے عہدہ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز جسٹس سنجیو کھنہ کو اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، ’’آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعے دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجیو کھنہ کو 11 نومبر 2024 سے چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر مقرر کرتے ہیں۔

موجودہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 65 سال کی عمر کو پہنچنے پر 10 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں جسٹس کھنہ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس کھنہ ملک کے 51 ویں چیف جسٹس ہوں گے اور ان کی مدت ملازمت تقریباً چھ ماہ ہوگی۔ وہ سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور نیشنل جوڈیشل اکیڈمی، بھوپال کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں۔

سپریم کورٹ میں پرموشن سے قبل جسٹس کھنہ جنوری 2019 تک دہلی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر، وہ دہلی جوڈیشل اکیڈمی، دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز (Delhi International Arbitration Centre) اور ڈسٹرکٹ کورٹ ثالثی مراکز کے صدر/جج انچارج کے عہدے پر فائز رہے۔

مئی 1960 میں پیدا ہوئے جسٹس کھنہ نے دہلی یونیورسٹی کے کیمپس لاء سینٹر سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 1983 میں دہلی بار کونسل میں وکیل کے طور پر داخلہ لیا اور بنیادی طور پر دہلی ہائی کورٹ میں ٹیکسیشن، ثالثی، تجارتی قانون، ماحولیاتی قانون، طبی لاپرواہی قانون اور کمپنی لا کی پریکٹس کی۔

محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر ان کا دور طویل تھا۔ انہیں 2004 میں دہلی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل (سول) کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ دہلی ہائی کورٹ میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر اور امیکس کیوری (عدالت کے دوست) کے طور پر بھی پیش ہوئے اور کئی فوجداری مقدمات پر بحث کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rohit Bal Passed Away: مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بل کا انتقال ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

روہت بل کی تخلیقات نے ہندوستانی فیشن کو ایک نئی سمت دی، اور انہیں ان…

8 hours ago

Diwali 2024: دیوالی پر سنجیونی کی طرح سامنے آیا’ ایک ہاتھ سب ساتھ’،سب کے چہروں پر نظر آئی خوشیاں

دہلی کے کالکاجی مندر کے قریب منعقدہ اس پروگرام میں ٹرسٹ کی ٹیم نے تقریباً…

9 hours ago

Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب

عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران…

10 hours ago

Remote Blast in Pakistan: پاکستان میں بم دھماکہ، پانچ اسکولی بچوں سمیت سات افراد کی موت ، 22 لوگ ہوئے زخمی

پولیس کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر…

11 hours ago

Shaina NC News: ‘میں خاتون ہوں،مال نہیں’، شائنا این سی نے اروند ساونت کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این…

12 hours ago