قومی

Jumme ki Namaz at 2:30 pm in Sambhal Jama Masjid: سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں دوپہر 2:30 بجے ہوگی نمازِ جمعہ، تہوار کو پرامن طریقے سے منانے کی اپیل

سنبھل: شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی نے بدھ کو ہولی اور جمعہ کی نماز کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 مارچ کو ہولی کے دن جمعہ کی نماز کا وقت دوپہر ڈھائی بجے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندو اور مسلم دونوں برادریوں سے اس تہوار کو بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

صدر ظفر علی ایڈووکیٹ نے دونوں برادریوں کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہولی اور جمعہ کی نماز کے حوالے سے بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا ہوگا۔ جس جگہ ہولی کے رنگ لگائے جائیں وہاں کھڑے نہ ہوں کیونکہ دونوں برادریوں میں شرارتی عناصر موجود ہیں۔ اس لیے رنگ والے جگہ نہ جائیں، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ہمیں اس مقدس موقع پر امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ دونوں برادریاں مل کر ان تہواروں کو بڑے جوش و خروش سے منا سکیں۔

صدر ظفر علی نے انتظامیہ کی جانب سے مساجد کو ترپال سے ڈھانپنے کے اقدام پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل بھی مساجد کو ترپال سے ڈھانپا جاتا تھا اور اب دوبارہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ قدم مساجد کے تحفظ اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شاہی جامع مسجد میں پینٹنگ کا کام بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ ظفر علی نے بتایا کہ جمعرات سے مسجد میں پینٹنگ اور سفیدی کا کام شروع ہو جائے گا، سب سے پہلے گیٹ پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے رنگوں کی وجہ سے مسجد کی پیچھے کی دیواروں پر ترپال لگا ہوا تھا جسے ہولی کے بعد ہٹایا جائے گا اور وہاں پُتائی کا کام شروع کیا جائے گا۔ یہ پُتائی اے ایس آئی ٹیم کی نگرانی میں کی جائے گی اور مسجد کمیٹی کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

41 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago