قومی

Bazm-e-Sahafat Bharat Express Urdu: ’’بزم صحافت‘‘ بھارت ایکسپریس اردو کے زیر اہتمام صحافیوں کے مشاعرے کاانعقاد

نئی دہلی: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے تحت بھارت ایکسپریس اردو نے 16 ؍ ستمبر کو ملک کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کے یومِ شہادت پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ’’بزمِ صحافت‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار پروگرام کا انعقا د کیا، جس میں نہ صرف ملک کے نامور لیڈران اور دانشوران نے بطور مقرر اور مہمان شرکت کی، بلکہ سامعین میں بھی ملک کے معزز صحافیوں ، ادیبوں اور دانشوروں کی ایک کہکشاں موجود تھی۔ اس پروگرام کا انعقاد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ’’کانفرنس ہال-1‘‘ میں کیا گیا تھا۔پہلا سیشن تکنیکی اجلاس کا تھاجو نہایت ہی کامیاب رہا۔ دوسرا سیشن صحافیوں کے مشاعرے سے متعلق تھا جس میں مختلف رنگ وآہنگ کے شعرا نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام دہلی اردو اکادمی سے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مشاعرے میں صدارت کے فرائض معروف شاعر ڈاکٹر ماجددیوبندی نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے طور دبستان دہلی کی نمائندہ شاعرہ ڈاکٹر انادہلوی کی شرکت نے صحافیوں کے اس مشاعرے کو وقار بخشا۔ کسی بھی پروگرام میں ناظم کی حیثیت بہت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے اور اسے خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کا مکمل سہرا انہیں کے سر ہوتا ہے۔ بحیثیت ناظم مشاعرہ معین شاداب نے بہت خوبصورتی کے ساتھ اس فریضے کو انجام دیا۔ آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر اور سابق مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے دوسرے سیشن میں موجود رہ کر شعرا کی حوصلہ افزائی کی اور داد وتحسین سے نوازا۔سینئر صحافی جاوید قمر، تحسین منور، ارشد ندیم، ڈاکٹر وسیم راشد، ڈاکٹر افروز طالب، ڈاکٹر فرمان چودھری، ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، خوشبو پروین اور سفیر صدیقی نے بطور مہمان شاعر پروگرام میں شرکت کی اور اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعہ محفل میں ایک سماں باندھ دیا۔ مشاعرے میں پیش کیے گئے اشعار:

بکھرے بکھرے ہوئے پھرتے ہیں مری قوم کے لوگ

ایک صف میں اگر آجائیں قیامت ہوجائے

ڈاکٹرماجد دیوبندیؔ

منزلوں کو پانے میں ایک عمر لگتی ہے

ایڑیاں اٹھانے سے قد بڑا نہیں ہوتا

ڈاکٹر انا دہلویؔ

حسن کو موڑ بھی تو سکتا تھا، عشق جھنجھوڑ بھی تو سکتا تھا

تو نے تقسیم کردیا ہم کو، تو ہمیں جوڑ بھی تو سکتا تھا

تحسین منورؔ

وقت اگر نکل جائے کون یاد کرتا ہے

جگنوؤں کی شہرت ہے چاند کے نکلنے تک

جاوید قمرؔ

اپنی بستی میں جہاں جاؤں وہاں بولتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ سناٹا کہاں بولتا ہے

ارشد ندیمؔ

درد ایجاد کرتے رہتے ہیں دل کو آباد کرتے رہتے ہیں

آج کل کوئی کام کاج نہیں ہم تجھے یاد کرتے رہتے ہیں

معین شادابؔ

جہاں فریب کی کوئی جگہ نہیں ہوگی

میں اس خیال کے موتی لٹا کے آئی ہوں

ڈاکٹر وسیم راشدؔ

سکوں ملنے میں دشواری بہت ہے

ہماری درد سے یاری بہت ہے

ڈاکٹر افروز طالبؔ

ایک مدت سے وہ ملا ہی نہیں

اور کہنے کو کچھ گلہ بھی نہیں

ڈاکٹر فرمان چودھریؔ

تجھ کو آتا ہے ہنر مجھ سے بچھڑ جانے کا

اور پھر شہرخموشاں سے گزر جانے کا

سرخ موہوم فضاؤں میں بکھر جانے کا

اپنی جلتی ہوئی آنکھوں میں اترجانے کا

انہیں آنکھوں نے تو دیوانہ بنا رکھا ہے

ڈاکٹر حبیب الرحمنؔ

آوازوں سے ڈرتی تو گونگی بہری ہوجاتی

سوچ سمجھ کر ہی میں نے لہجہ دودھاری رکھا

خوشبو پروینؔ

کفن تلاش رہے ہیں کئی دریدہ بدن

امیرِ شہر سے دستار مانگ لائے کوئی

سفیر صدیقیؔ

اس پروگرام کے روح رواں اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی وچیئرمین اُپیندر رائے کی سرپرستی میں اس شاندار مشاعرے نے ایک تاریخ رقم کی۔ پروگرام کے کنوینر اور بھارت ایکسپریس اردو کے سربراہ خالد رضا خان اور کو کنوینر چیف سب ایڈیٹر نثار احمد خان نے سبھی شعرا کو اعزاز سے نوازا۔ مدعو شعرا کو مومنٹو پیش کیا گیا اور اخیر میں نثار احمد خان نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سبھی مہمانان اور مدعو شعرا کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

53 minutes ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

2 hours ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

3 hours ago