قومی

Jodhpur Illegal Opium Farming: کھیتی کی آڑ میں منگلا رام کا منشیات کا غیر قانونی کاروبار! جودھپور میں گاجر اور مولی کے ساتھ لگا دیے گئے افیم کے پودے، پولیس نے کیسے کیا پردہ فاش؟

جودھپور پولیس کمشنری کی سی ایس ٹی ٹیم نے سبزیوں کی آڑ میں کی جا رہی غیر قانونی افیم کی کاشت کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ دراصل پولیس کو مقامی لوگوں کی جانب سے بوراناڈا تھانہ علاقے میں افیم کی کاشت کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس اطلاع پر سی ایس ٹی ٹیم کے انچارج مہراج تنور اپنی ٹیم کے ساتھ جودھپور کے بوراناڈا تھانہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس کارروائی کے دوران ایک مکان کے سامنے موجود خالی پلاٹ میں دھنیا، گاجر اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر افیم کے پودے اگائے جا رہے تھے۔ پولیس نے موقع سے تقریباً 150 غیر قانونی افیم اور دیگر نشہ آور پودے برآمد کر کے ضبط کر لیے۔

سبزیوں کی آڑ میں کیسے چل رہا تھا دھندا؟

پولیس کے مطابق ملزم نے سبزیوں کی فصل کے درمیان غیر قانونی افیم کے پودے لگا کر انہیں چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پودوں کو ضبط کر لیا اور موقع سے افیم کاروباری  منگلا رام کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی ابتدائی پوچھ گچھ میں غیر قانونی کاشت سے متعلق کئی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ اب یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا منگلا رام  اکیلا اس کام میں ملوث تھا یا اس کے پیچھے کوئی بڑا منشیاتی نیٹ ورک سرگرم ہے۔ ضبط کیے گئے پودوں کو قانونی طریقے سے محفوظ کر لیا گیا ہے اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

مشترکہ ٹیم کر رہی ہے گہری تفتیش

سی ایس ٹی ٹیم اور بوراناڈا تھانہ پولیس مشترکہ طور پر معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔ افسران  کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ کے خلاف سخت مہم مسلسل جاری رہے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی

یہ کارروائی مخبر کی خفیہ اطلاع پر انجام دی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک پلاٹ میں سبزیوں کی آڑ میں افیم کی کاشت ہو رہی ہے۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 150 سے زائد پودے برآمد کیے۔ ملزم منگلا رام کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد تک بھی پہنچا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

9 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

31 minutes ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

48 minutes ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

1 hour ago