قومی

Historic Seminar On Life Of Padma Bhushan Mian Bashir Ahmed Larvi: جے این یو میں پدم بھوشن میاں بشیر احمد لاروی کی حیات و خدمات پر تاریخی سیمینار، شخصیت کو امن و رواداری کا استعارہ قرار دیا گیا

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی کے اسکول آف سوشل سائنسیز کے آڈیٹوریم ہال میں ہفتہ یعنی 7 فروری کو ’صوفی سنت اور سیاست دان: پدم بھوشن میاں بشیر احمد لاروی کی حیات اور وراثت‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام گجر بکروال ٹرائبل اکیڈمک فورم (جے این یو) نے کیا تھا۔

ہمہ جہت شخصیت کے پہلو نمایاں
سیمینار کے مقررین نے پدم بھوشن میاں بشیر احمد لارویؒ کی ہمہ جہت شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میاں بشیر احمد لارویؒ نہ صرف ایک بلند پایہ صوفی اور بزرگ تھے بلکہ ایک ذمہ دار سیاست دان بھی تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور سماجی انصاف کے لیے وقف کر دی۔ مقررین کے مطابق ان کی زندگی آج کے پُرآشوب دور میں امن، صبر اور اخوت کا پیغام دیتی ہے۔

سیاست کو عبادت سمجھنے والی شخصیت
سیمینار میں رکنِ پارلیمان میاں الطاف احمد لاروی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں میاں بشیر احمد لارویؒ کی سادہ طرزِ زندگی، عوام دوستی اور اصول پسندی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں بشیر احمد لارویؒ نے سیاست کو عبادت اور خدمت کا ذریعہ بنایا اور ہمیشہ کمزور طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

حسن پرواز کا کلیدی خطبہ
تقریب کا کلیدی خطبہ معروف براڈکاسٹر اور گوجری ادیب حسن پرواز نے پیش کیا، جس میں انہوں نے میاں بشیر احمد لارویؒ کی فکری وراثت، گجر بکروال سماج کے لیے ان کی خدمات اور ان کے پیغام کی عصری معنویت پر تفصیلی گفتگو کی۔

علمی پروگراموں کی اہمیت پر زور
تقریب کے آغاز میں پروفیسر امیتابھ مٹو (ڈین، اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، جے این یو) نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور ایسے علمی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمانِ ذی وقار پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین (سنٹر فار انڈین لینگویجز، جے این یو) نے اپنے خطاب میں ہندستان اور کشمیر میں تصوف کی روایت اور موجودہ دور میں تصوف کی معنویت پر گفتگو کی۔

اردو و گوجری زبان پر مفید مباحث
تقریب کی صدارت سابق صدر شعبۂ اردو، یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر احمد قدوس جاوید نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں میاں بشیر احمد لاروی کی حیات کے علاوہ اردو اور گوجری زبان پر گفتگو کی اور ساتھ ہی گوجری زبان کی ترقی کے لیے نئے اور موثر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

کثیر تعداد میں علمی شخصیات کی شرکت
سیمینار کے منتظم ڈاکٹر نصیب علی چودھری نے خطبہ استقبالہ پیش کیا۔ دیگر مہمانوں میں سنجیو شرما (جے این یو)، ڈاکٹر ابراہیم مصباحی (بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عبدالحکیم چودھری (ایمز ، دہلی) شریک ہوئے۔ ان تمام مقررین نے مختلف زاویوں سے میاں بشیر احمد لارویؒ کی خدمات، ان کے فکری اثرات اور ان کی سماجی وراثت پر اظہارِ خیال کیا۔

شرکا نے پروگرام کو مفید قرار دیا
پروگرام کی نظامت جعفر تابش (ریسرچ اسکالر، جے این یو) نے انجام دی، جب کہ آخر میں ڈاکٹر جلیل اقبال خاکی (این سی ای آر ٹی،نئی دہلی) نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں، مقررین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ، محققین،سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنوں کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شرکا نے پروگرام کو نہایت معلوماتی اور فکری طور پر مفید قرار دیا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

21 minutes ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

12 hours ago